خلاصہ کمپیوٹر کا ارتقائی سفر
کمپیوٹر ایک ایسی برقی مشین کو کہا جاتا ہے جو ریاضی کے مشکل سوال اور پیچیدہ شماریاتی مسئلے، مقررہ اور پروگرامی ہدایات کے مطابق ،آسانی سے حل کر لیتا ہے، پھر ان حسابات کے نتائج یا تو ظاہر کر دیتا ہے یا اپنے پاس محفوظ کر لیتا ہے۔آج جو کام کمپیوٹر سے لیے جارہے ہیں آج سے چند برس پہلے کسی کے تصور میں بھی نہ تھا ۔ آج ہوائی جہاز ،ریڈیو ، ٹیلیویژن ،ٹیلی فون ریل گاڑیاں، چھاپ خانے غرض ایسی کوئی بھی چیز یا کام نہیں جہاں کمپیوٹر سے مدد نہ لی جاتی ہودنیا کا پہلا الیکٹرانک کمپیوٹر 1919 میں بنا پھر دوسری عالمگیر جنگ کے بعد اس کی جدید کاری کی گئی اس زمانے کے کمپیوٹر پہلی نسل کے کمپیوٹر کہلاتے ہیں ان میں ویکیوم ٹیوب کئے جاتے تھے ۔اسکے بعد دوسری قسم کے کمپیوٹر ایجاد کئے گئے جن میں ٹرانزسٹر استمال کئے جاتے تھے۔اس کے بعد کمپیوٹر کی تیسری نسل کی ایجاد ہوئی جس میں انٹیگریٹڈ سرکٹس (IC) کا استعمال کیا جاتا تھا اسکے بعد چوتھی اور پانچویں نسل کے کمپیوٹر ایجاد کئے گئے جن میں سیلی کون چپس کا استعمال کیا جاتا ہے ۔ روز بہ روز اس اس شعبے میں ترقی ہو رہی ہیں اور آج آیسے کمپیوٹر ایجاد ہو چکے ہیں جو شطرنج کھیل سکتے ہیں موسیقی کی دھنیں بنا سکتے ہیں ۔دور جدید میں کئی قسم کے کمپیوٹر بنائے جاتے ہیں ان میں ایک قسم کو ڈیجیٹل کمپیوٹر کہا جاتا ہے جس سے ہندسوں کا کمپیوٹر بھی کہتے ہیں دوسری قسم انالاگ کمپیوٹر کہلاتی ہے ان کمپیوٹروں میں ناپ تول کا سسٹم ہوتا ہے ان کے علاؤہ ہائی برڈ کمپیوٹر( Hybrid Computer)، سوپر کمپیوٹر ( Super Computer)،اور کوانٹم کمپیوٹر( Quantum Computer ) وغیرہ بنائے جاتے ہیں۔ایک کمپیوٹر کو پانچ حصوں میں بانٹا جا سکتا ہے۔ 1۔ درآمد کا حصہ 2۔ برآمد کا حصہ 3۔ یاداشت کا حصہ 4۔ حساب کتاب کا حصہ 5۔ کنٹرول یونٹ۔ موجودہ زمانے میں کمپیوٹر کئی نت نئے ماڈل ہمارے زیر استعمال ہیں جن میں لیپ ٹاپ ،ائی پیڈ، سمارٹ فون ، ٹیبلیٹ وغیرہ قابل ذکر ہیں۔مستقبل۔میں کمپیوٹر کی شکل یا صورت کیا ہوگی کچھ کہا نہیں جا سکتا ہے۔
No comments:
Post a Comment