علم کے
فائدے
علم کے
معنی ہیں جاننا اور آگاہ ہونا ہے ۔یہ انسانیت کا وہ وصف جو انسان کو دوسری مخلوقات
سے الگ کرتا ہے اور فرش سے عرش تک پہنچاتا ہے ۔ علم جنت کا راستہ دکھاتا ہے
اور جہنم سے دور کرتا ہے اندھیروں کی وادیوں ںسے نکال کر روشنی کے دنیا میں داخل
کرتاہے۔علم تنہائی میں مونس ، سفر میں رفیق ، خلوت میں ساتھی ہے ۔ علم
وہ واحد نور ہے جس سے گمراہی اور جہالت دور ہوجاتی ہے۔ علم ایک ایسا
خزانہ ہے جس کی چوری کا کوئی خوف نہیں ہوتا اور استعمال سے کم بھی نہیں ہوتا۔ حضور
اکرم نے ارشاد فرمایا:
مہد سے
لہد تک علم کی تلاش میں لگے رہو۔
حقیقتاً
علم ایک ایسی قوت ہے جو دنیا کی تمام تر قوتوں سے افضل ہے اور جس کے زوال کا تصور
بھی نہیں کیا جاسکتا۔ قدرت کے سربستہ رازوں کا انکشاف علم ہی کی بدولت ہوا۔ علم کی
وجہ سے دنیا کی تمام وسعتیں آج کے انسان کے سامنے سمٹ گئیں ہیں۔ دوریاں قربتوں میں
بدل گئی ہیں، انسان ہوا پر قابو پاچکا ہے۔ فضا میں پرواز کرسکتا ہے۔ آج کا انسان
خلاءکی وسعتوں پر حاوی ہے، چاند پر اپنی فتح کا جھنڈا گاڑھ چکا ہے، علم ہی کی
بدولت وہ مظاہرِ قدرت جنہیں وہ پوجتا تھا۔ آج اس کی خاکِ راہ ہیں، علم ہی کا کرشمہ
ہے کہ جس پر عمل کرکے آج ہم گھر بیٹھے دیگر ممالک کے حالات سنتے اور دیکھتے ہیں
اور مزید معلومات حاصل کررہے ہیں۔
دنیا کی
تمام تر ترقی علم پر منحصر ہے۔ علم ہی دراصل ایک انسان کو انسانی صلاحیتوں سے
نوازتا ہے۔ جس کی بدولت انسان نیکی اور بدی میں تمیز کرسکتا ہے۔ علم ہی وہ ذریعہ
ہے جس کی بدولت انسان دوسرے انسانوں پر سبقت لے جاتا ہے۔ علم ایسا نور ہے جس سے
جہالت اور گمراہی کی تاریکیاں دورہوجاتی ہیں۔ علم کی بدولت انسان کی چشمِ بصیرت
روشن ہوجاتی ہے جس کی بدولت اس میں نیکی و بدی اور حق باطل کا شعور پیدا ہوتا ہے ۔
علم سے انسان کے اطوار شائستہ اور اخلاق پاکیزہ بن جاتے ہیں۔علم دل و دماغ
کو جہالت کے گہرے اندھیروں اور گہرائیوں سے نکال کر اس مقام تک پہنچا دیتا ہے۔
جہاں حسد و بغض، دشمنی اور لالچ کا گزر نہیں ہوتا۔ بلکہ انسان کو نیکی، خلوص،
فیاضی اور دوستی جیسی عظیم صفات عطا کرتا ہے۔
Nice
ReplyDeleteOsm
DeleteNice essay good yaar 👍👍👍👍
ReplyDeleteYarr nahi kahta
DeleteNahi kahta yarr gonah milta hai
DeleteJiya please kabhi na khna yarr ,to or ajib letter agar ap muslim ho per ap mano gi or allah bhi happy hoga or ap sab bhi na khna allahhfiz.
Deleteعلم کے معنی ہیں جاننا اور آگاہ ہونا ہے ۔یہ انسانیت کا وہ وصف جو انسان کو دوسری مخلوقات سے الگ کرتا ہے اور فرش سے عرش تک پہنچاتا ہے ۔ علم جنت کا راستہ دکھاتا ہے اور جہنم سے دور کرتا ہے اندھیروں کی وادیوں ںسے نکال کر روشنی کے دنیا میں داخل کرتاہے۔علم تنہائی میں مونس ، سفر میں رفیق ، خلوت میں ساتھی ہے ۔ علم وہ واحد نور ہے جس سے گمراہی اور جہالت دور ہوجاتی ہے۔ علم ایک ایسا خزانہ ہے جس کی چوری کا کوئی خوف نہیں ہوتا اور استعمال سے کم بھی نہیں ہوتا۔
ReplyDeleteبھت خوب
ReplyDeleteShapar
ReplyDeleteVERY GOOD
DeleteVERY GOOD
DeleteGood
ReplyDeleteجی بلکل
ReplyDeleteVery simple easy and good thanks for it
ReplyDeleteآپ تمام قارئین کا صمیم قلب سے شکریہ
ReplyDelete