ماحولیاتی آلودگی: سوالات و جوابات اور مشق (جماعت نویں اردو)
ماحولیاتی آلودگی - سوالات و جوابات
سوال۔ ماحولیاتی آلودگی سے کیا مراد ہے؟
جواب: ماحولیاتی آلودگی سے مراد گردوپیش کے ماحول کا گندہ یا آلودہ ہونا ہے۔یعنی ماحول میں ایسے اجزاء شامل ہونا ہے جس کی وجہ سے ماحول میں منفی اور ناخوشگوار تبدیلیاں واقع ہوں۔
سوال 2۔ قدرت کے دو انمول تحفے کون سے ہیں؟
جواب: ماحول اور آب و ہوا قدرت کے دو انمول تحفے ہیں ۔جن کی قیمت کا اندازہ نہیں لگایا جاسکتا ۔
سوال 3۔ جنگلات کی کٹائی سے کون سے خطرات پیدا ہوگئے ہیں؟
جواب: جنگلات کی کٹائی سے ماحولیاتی آلودگی، موسمی تبدیلی، بارشوں میں کمی، مٹی کا کٹاؤ، سیلاب اور خشک سالی جیسے خطرات پیدا ہوگئے ہیں۔ اس کے علاوہ جنگلی حیات کے قدرتی مسکن بھی متاثر ہو رہے ہیں۔
سوال 4۔ کیوں کہا گیا ہے:
* بڑے اور صنعتی شہروں میں آج سانس لینا بھی مشکل معلوم ہوتا ہے۔
جواب: بڑے اور صنعتی شہروں میں کارخانوں، گاڑیوں اور دیگر ذرائع سے نکلنے والا دھواں اور زہریلی گیسیں ہوا کو آلودہ کر دیتی ہیں۔ اسی لیے کہا گیا ہے کہ بڑے اور صنعتی شیروں میں آج سانس لینا مشکل معلوم ہوتا ہے۔
* توازن زرا بھی بگڑا تو زندگی کے لئے سخت خطرہ لاحق ہو جائے گا
جواب: کیونکہ قدرتی ماحول میں تمام عناصر ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ اگر اس قدرتی توازن میں ذرا بھی بگاڑ پیدا ہوا تو ماحولیاتی آلودگی، موسمی تبدیلی اور دیگر خطرات بڑھ جائیں گے، جس سے انسانوں، جانوروں اور پودوں کی زندگی کو سخت خطرہ لاحق ہو جائے گا ۔
* جنگلات کی حفاظت کرنا انتہائی ضروری ہے
جواب: جنگلات ماحول کو صاف رکھنے، آکسیجن فراہم کرنے، بارشوں کے نظام کو برقرار رکھنے اور مٹی کے کٹاؤ کو روکنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس لیے ماحول کا قدرتی توازن برقرار رکھنے اور زندگی کو محفوظ رکھنے کے لیے جنگلات کی حفاظت کرنا انتہائی ضروری ہے۔
گرامر: مصادر اور حاصلِ مصدر
سوال۔ مندرجہ ذیل مصادر کے حاصل مصدر لکھیے۔
| مصادر | حاصلِ مصدر |
|---|---|
| ڈانٹنا | ڈانٹ |
| ہنسنا | ہنس |
| ہارنا | ہار |
| ناچنا | ناچ |
| لکھنا | لکھ |
| ٹوکنا | ٹوک |
| خریدنا | خرید |
اہم سوالات و جوابات (FAQs)
سوال 1: ماحولیاتی آلودگی سے کیا مراد ہے؟
جواب: ماحولیاتی آلودگی سے مراد گردوپیش کے ماحول کا گندہ یا آلودہ ہونا ہے، جس سے ماحول میں منفی اور ناخوشگوار تبدیلیاں واقع ہوتی ہیں۔
سوال 2: جنگلات کی حفاظت کیوں ضروری ہے؟
جواب: جنگلات ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے، آلودگی کو کم کرنے، بارش کا توازن قائم رکھنے اور مٹی کا کٹاؤ روکنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
دیگر اہم تعلیمی لنکس اور درجات
اردو ادب، گرامر اور امتحانات کی بہترین تیاری کے لیے درج ذیل لنکس پر کلک کریں:
کیا یہ تعلیمی نوٹس آپ کے لیے کارآمد رہے؟
ماحولیاتی آلودگی کے یہ سوالات و جوابات اپنے ہم جماعتوں کے ساتھ واٹس ایپ اور فیس بک پر ضرور شیئر کریں۔ اگر آپ کو کسی اور سبق کے نوٹس درکار ہوں تو کمنٹ کر کے ہمیں بتائیں!