اُف یہ ماحولیاتی آلودگی: سوالات و جوابات اور مشق (جماعت آٹھویں اردو)
فہرست مضامین
اُف یہ آلودگی کے سوالات
سوال1: آلودگی کی مختلف شکلیں کون کون سی ہیں؟
جواب : آلودگی مختلف شکلیں یہ ہیں:
فضائی آلودگی، صوتی آلودگی، آبی آلودگی، زمینی آلودگی، سمندری آلودگی۔
سوال2: انسانی زندگی پر آلودگی کا کیا اثر پڑ رہا ہے؟
جواب: آلودگی سے انسانی زندگی پر بہت برا اثر پڑ رہا ہے۔ اسے قلب، جلد اور سانس کی بیماریوں میں روز بہ روز اضافہ ہو رہا ہے۔ ٹی بی اور ملیریا جیسی بیماریاں جنم لے رہی ہے۔ آبی ذخائر ختم ہورہے جس سے قحط سالی کا اندیشہ پیدا ہو گیا ہے۔
سوال3: کیمیاوی کھاد اور کیڑا مار دواؤں کا استعمال کیوں کیا جاتا ہے؟
جواب: غذائی پیداوار بڑھانے اور فصلوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے کیمیاوی کھادوں اور کیڑا مار دواؤں کا استعمال کیا جاتا ہے۔
سوال4: غذائیں بیماریوں کا سبب کیوں بن جاتی ہیں ؟
جواب: ہم غذائی پیداوار بڑھانے کے لیے اپنے فصلوں میں کیمیاوی کھادوں کا استعمال کرتے اور ان کو کیڑوں سے محفوظ رکھنے کے لیے کیڑا مار دواؤں کا استعمال کرتے ہیں ان میں ایک خاص قسم کے زہریلے کیمیا موجود ہوتے ہیں۔ ان زہریلے کیمیا کی کچھ مقدار ہمارے غذاؤں میں رہ جاتی ہے جس کی وجہ سے ہماری غذائیں بیماریوں کا سبب بن رہی ہے۔
سوال5: دھوئیں کو خطر ناک کیوں کہا گیا ہے؟
جواب: دھوئیں کو خطر ناک اسلیے کہا گیا کیوں کہ یہ ہمارے ماحول یعنی فضا کو آلودہ کرتا ہے۔
سوال6: اوزون لیر سے کیا مراد ہے؟
جواب : اوزون لیر سے مراد گیس کی ایسی پرت ہے جو سورج کی خطرناک شعاعوں کو زمین پر آنے سے روکتی ہے۔
سوال7: شور خطرناک قسم کی آلودگی کیوں ہے؟
جواب: شور خطرناک قسم کی آلودگی اسلیے ہیں کیوں کہ یہ انسان کے قوت سامعہ کو متاثر کرتا ہے۔
سوال8: آلودگی کم کرنے کے لیے کیا کیا طریقے ہیں ۔
جواب۔ آلودگی کم کرنے کے لیے ہرطرح کے پالی تھین پر پابندی لگائی جائیں۔ گھروں سے نکلنے والے فضلے کو زیرزمین دفن کرنا چاہیے۔ گاڑیوں میں ایل این جی یا سی این جی استعمال کرنا چاہیے۔ ندی نالوں کو صاف ستھرا رکھنا چاہیے کیمیاوی کھادوں اور کیڑامار دواؤں کا استعمال نہیں کرنا چاہیے لاوڈ سپیکر کا استعمال کم کرنا چاہیے اور زیادہ سے زیادہ پودے لگانے چاہیے۔
گرامر: واحد اور جمع
سوال: 3۔ اس سبق میں آپ نے یہ دو لفظ پڑھے ہیں
(1) مرکبات
(2) تجربات
مرکبات جمع ہے مرکب کی، اور تجربات جمع ہے تجربہ کی۔ اسی طرح آپ بھی نیچے لکھے ہوئے لفظوں کی جمع بنائیے :
خواہش، اختیار، ترقی، ممکن، سوال
جواب:
| لفظ (واحد) | جمع |
|---|---|
| خواہش | خواہشات |
| اختیار | اختیارات |
| ترقی | ترقیات |
| ممکن | ممکنات |
| سوال | سوالات |
جملوں کی تکمیل
4۔ نیچے لکھے ادھورے جملوں کو مکمل کیجیے:
آپ کے دائیں بائیں موٹرگاڑیاں دُھواں اُگلتی دوڑ رہی ہیں
کہیں مشینوں کی آواز کانوں کو جھنجوڑ رہی ہے
ہر طرف مشینوں کر بھرمار ہے
ہوا ،پانی اور خوراک ہر جاندار کی بنیادی ضرورت ہے لیکن یہ سب آلودگی کے شکار ہیں
کیمیاوی کھاد ساتھ ساتھ کیڑا مار دواؤں کا چھڑکاو بھی کیا جاتا ہے
ایک طرف انسانی ترقی کا ایک بڑھتا ہوا سیلاب دوسری طرف اس کی تباہ کاریاں ہیں
کارخانوں سے نکلنے والے غلیظ مادوں کو کیمیاوی طریقے سے ٹھکانے لگایا جائے۔
اہم سوالات و جوابات (FAQs)
سوال 1: آلودگی کی مختلف شکلیں کون کون سی ہیں؟
جواب: آلودگی کی مختلف شکلوں میں فضائی آلودگی، صوتی آلودگی، آبی آلودگی، زمینی آلودگی اور سمندری آلودگی شامل ہیں۔
سوال 2: اوزون لیر کا کیا کام ہے؟
جواب: اوزون لیر گیس کی ایسی پرت ہے جو سورج کی خطرناک شعاعوں کو زمین پر آنے سے روکتی ہے۔
دیگر اہم تعلیمی لنکس اور درجات
اردو ادب، گرامر اور امتحانات کی بہترین تیاری کے لیے درج ذیل لنکس پر کلک کریں:
کیا یہ تعلیمی نوٹس آپ کے لیے کارآمد رہے؟
اُف یہ ماحولیاتی آلودگی کے یہ سوالات و جوابات اپنے ہم جماعتوں کے ساتھ واٹس ایپ اور فیس بک پر ضرور شیئر کریں۔ اگر آپ کو کسی اور سبق کے نوٹس درکار ہوں تو کمنٹ کر کے ہمیں بتائیں!