غزل نمبر 1 — میر تقی میرؔ
1۔ ہمارے آگے تیرا جب کسو نے نام لیا
ہمارے آگے تیرا جب کسو نے نام لیا
دل ستم زدہ کو ہم نے تھام تھام لیا
تشریح: میر تقی میر ؔ اس شعر میں اپنے محبوب سے مخاطب ہو فرماتے ہیں کہ اے میرے محبوب جب کسی نے تمہارا نام میرے سامنے لیاتو میرے دل میں شدید اضطراب پیدا ہوگیا، پھر بڑی مشکل سے میں اپنے دل پر قابو پا سکا۔
2۔ وہ کج روش نہ ملا راستی میں مجھ سے کبھو
وہ کج روش نہ ملا راستی میں مجھ سے کبھو
نہ سیدھے طرح سے اُن نے میرا سلام لیا
تشریح: میر تقی میر فرماتے ہیں کہ میرے محبوب نے مجھ سے احسن سلوک نہیں کیا بلکہ ہمیشہ مجھ پر ظلم و ستم ہی کیا ۔یہاں تک کہ اگر کبھی راستے میں ملا تو میر ی سلام کا جوب بھی نہیں دیا ،گویا اس نے کبھی بھی محبت اور خلوص کا اظہار نہیں کیا ۔
3۔ میرے سلیقے سے میری نبھی محبت میں
میرے سلیقے سے میری نبھی محبت میں
تمام عمر میں ناکامیوں سے کام لیا
تشریح: میر تقی میرؔ فرماتے ہیں کہ میں نے زندگی میں ہمیشہ نا کامیاں اور افسردگی دیکھی ہے مگر اس کے باوجود محبت کے رشتے میں سلیقے سے کام لیا ۔محبوب نے جتنے بھی ظلم و ستم کئے میں نے انہیں خاموشی سے برداشت کیا اور ان سے کوئی گلہ نہیں کیا ۔
4۔ اگر چہ گوشہ گزیں ہوں میں شاعروں میں میرؔ
اگر چہ گوشہ گزیں ہوں میں شاعروں میں میر ؔ
پر میرے شعر نے روئے زمین تمام لیا
تشریح: میر تقی میرؔ اس شعر میں صنعت تعلّی سے کام لے کر فرماتے ہیں ۔اگر چہ میں بند کمرے میں رہنے والا ایک معمولی انسان ہوں مگر میرے کلام میں اتنی خوبیاں ہے کہ سارےعالم میں اسی کے چرچے ہیں ۔
غزل نمبر 2 — میر تقی میرؔ
1۔ ہگامہ گرم کن جو دل نا صبور تھا
ہگامہ گرم کن جو دل نا صبور تھا
پیدا ہر ایک نالے سے شور نشور تھا
تشریح: میر تقی میرؔ اپنی فریاد اور آہ وزاری کی شدت کو قیامت کے شور سے تشبیہ دے کر فرماتے ہیں کہ میرے دل میں برداشت کی قوت باقی نہیں رہی ہے اب اس قدرفریاد اور آہ وزاری کرتا ہے جیسے قیامت برپا ہوئی ہو۔
2۔ پہنچا جو آپکو تو میں پہنچا خدا تئیں
پہنچا جو آپکو تو میں پہنچا خدا تئیں
معلوم اب ہوا کہ بہت میں بھی دور تھا
تشریح: میر تقی میرؔ فرماتے ہیں کہ پہلے میں خود سے نا آشنا تھاا سلئے خدا سے دور اور نا آشنا تھا ۔اب چوکہ میں خود سے آشنا ہوا ہوں اسلئے خدا کے بہت قریب آگیا ہوں ،گویا خدا کے قریب آنے کے لئے خود سے آشنا ہونا ضروری ہے ۔
3۔ آتش بلند دل کی نہ تھی ورنہ اے کلیم
آتش بلند دل کی نہ تھی ورنہ اے کلیم
یک شعلہ برق خرمن صد کوہِ طور تھا ۔
تشریح: میر تقی میرؔ فرماتے ہیں کہ اے موسیٰؑ آپ کو خدا کا جلوہ دیکھنے کا بڑا شوق تھا لیکن آپ اس کے ایک جلوہے کو برداشت نہیں کر پائے اور بے ہوش ہو کر گر پڑے ،اگر آپکے اندر حقیقی محبوب کو دیکھنے کا شوق عشق کی حد تک ہوتا تو آپ کے عشق کے جلوے کوہ طور کو ریزہ ریزہ کرتے ۔گویا حقیقی محبوب کا دیدار کرنے کے انسان کو اپنے اندر عشق کی آگ کو تیز کرناپڑتا ہے ۔
4۔ کل پاوں ایک کاسہ سر پہ جو آگیا
کل پاوں ایک کاسہ سر پہ جو آگیا
یکسر استخواں شکستوں سے چور تھا
کہنے لگا دیکھ کر چل راہ بے خبر
میں بھی کبھی کسی کا سر پُر غرور تھا
تشریح: میر تقی میرؔاس قطعہ میں فرماتے ہیں کہ کل راہ چلتے چلتے میرا پاؤں اچانک ایک مرے ہوئے انسان کی کھوپڑی پر پڑا تو اس میں زبان آگئی اور مجھ سے مخاطب کو کر کہنے لگی اے مغرور انسان زرا دیکھ کے چل۔غرور کو چھوڑ اور ندامت کی راہ اپنا لے کیونکہ میں بھی کسی گھمنڈی شخص کا سر تھا اور آج وہ سارا غرور خاک میں مل چکا ہے اور لوگ مجھے روندھے جار ہے ۔اس قطعہ میں شاعر دراصل یہ سمجھا نے کی کوشش کرتا ہے کہ اس دنیا وی زندگی پر انسان کو غرور نہیں کرنا چا ہے کیونکہ یہ دائمی زندگی نہیں بلکہ فانی ہے اور ایک نہ ایک دن یہاں سے جانا ہے یہ دنیا کی شہرت ،عیش و عشرت ،کمایا ہوا معاش یہی پر چھوڑنا ہے ۔
5۔ تھا وہ تو رشک حور بہشتی ہمیں میں میرؔ
تھا وہ تو رشک حور بہشتی ہمیں میں میر ؔ
سمجھے نہ ہم تو فہم کا اپنی قصور تھا
تشریح: میر تقی میرؔ اپنے محبوب کی تعریف کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ میرا مھبوب جنت کی حور کی طرح خوبصورت ہیں ۔ایسا لگتا ہے جیسا اسکو بہشت سے زمین پر لایا گیاہے لیکن پہلے میں یہ نہیں سمجھ نہیں پا یا تھا اب چونکہ وہ مجھ سے دور ہو چکا ہے اس لئے اس کی خوبصورتی اور حسن کا احساس ہوگیا ہے
اکثر پوچھے جانے والے سوالات
سوال: میر تقی میر کی غزل نمبر 1 کا بنیادی موضوع کیا ہے؟
جواب: پہلی غزل میں محبت، محبوب کی بے رخی، عاشق کی بے قراری اور ناکامی کے جذبات نمایاں ہیں۔
سوال: "ہمارے آگے تیرا جب کسو نے نام لیا" میں شاعر کی کیا کیفیت ہے؟
جواب: محبوب کا نام سنتے ہی شاعر کا دل بے قرار ہوجاتا ہے اور وہ بڑی مشکل سے اپنے دل کو سنبھالتا ہے۔
سوال: میر کے شعر "اگر چہ گوشہ گزیں ہوں..." میں کون سی صنعت ہے؟
جواب: اس شعر میں صنعتِ تعلّی موجود ہے، جس میں شاعر اپنے کلام کی عظمت اور شہرت بیان کرتا ہے۔
سوال: "کلیم" سے کس شخصیت کی طرف اشارہ ہے؟
جواب: "کلیم" سے حضرت موسیٰؑ مراد ہیں۔
سوال: کاسۂ سر والے قطعے کا بنیادی پیغام کیا ہے؟
جواب: اس قطعے کا بنیادی پیغام یہ ہے کہ انسان کو دنیاوی غرور اور تکبر نہیں کرنا چاہیے، کیونکہ دنیا کی زندگی عارضی ہے اور انسان کو ایک دن موت کا سامنا کرنا ہے۔
متعلقہ اردو نوٹس
میر تقی میر کی مکمل حالاتِ زندگی اور ادبی خدمات کے لیے: میر تقی میر حیات و خدمات
میر تقی میر کی مکمل غزلیات، تشریحات اور متعلقہ تعلیمی مواد کے لیے: میر تقی میر — جماعت دہم اردو نوٹس
مزید اردو نوٹس کے لیے
اگر میر تقی میر کی غزلیات کی یہ تشریحات آپ کے لیے مفید ہیں تو اپنے ہم جماعت طلبہ کے ساتھ بھی شیئر کریں۔ جماعت دہم اردو کے مزید آسان نوٹس، غزلیات کی تشریح، سوالات و جوابات اور دیگر تعلیمی مواد کے لیے اردو درسگاہ ملاحظہ کرتے رہیں۔
ہستی اپنی خباب کی سی ہے
ReplyDeleteاس عہد میں الہی
ReplyDeleteتشریح
Deleteنقش فریادی ہے تشریح مع مماثل شعر
ReplyDelete