میری زندگی کا مقصد
ہر انسان کی زندگی کا کوئی نہ کوئی مقصد ہوتاہے اس مقصد کو حاصل کرنے کی تمنا اور جدوجہد سے ہی زندگی کے اندر باقاعدگی پیدا ہوتی ہے۔ بے مقصد زندگی بالکل ایسی ہی ہے جیسے کسی سمند میں بہتی کشتی میں کوئی سوار ہو۔
زندگی کی مسرت اور دلچسپیوں سے انسان صرف اسی قدر لطف اند در ہو سکتا ہے۔ جب اس کے سامنے کوئی نصب العین یا مقصد ہو، جوں جوں وہ کامیابی کے قریب ہوتا ہے۔ اسے کامیابی کی خوشی اور لذت ملتی ہے کسی بھی مقصد کی کامیابی کا دار ومدار اس بات پر ہوتا ہے کہ اس کو حاصل کرنے کے لئے انسان کے اندر کتنا جذبہ ہے اگر سچا جذبہ ہو تو مشکل اور ناممکن کام بھی ممکن ہو جاتے ہیں جذبہ کمزور ہو تو اکثر ناکامی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ میری زندگی کا بھی ایک مقصد ہے کہ میں تا عمر مفلوک الحال اور مجبوروں اور بیکسوں اور ناداروں کی مدد کروں کیوں کہ مجھے اس کام سے قلبی سکون اور اطمینان ملتا ہے اس کام سے انسان کو نہ صرف قلبی تسکین ملتی ہے بلکہ رب کی رضا مندی بھی حاصل ہوتی ہے ۔ میں نے مفلسی کو قریب سے دیکھا ہے اس لیے میں اس درد کو گہرائی سے سمجھ پاتا ہوں اور مجھے اس چیز کا بھی ادراک ہے غربت انسان کی زندگی میں کن کن مسائل کو دعوت دیتی ہیں اس لیے میری نگاہیں کسی کو غربت میں یا مصیبت میں دیکھنے کی متحمل نہیں ہوسکتی ۔ میں اپنی پوری زندگی اسی ایثار کےلیے وقف کرنا چاہتا ہوں اور اس کام کو زندگی کا معمول بنانا چاہتا ہوں ۔اس سلسلے میں ،میں ایک ایسا ادارہ بھی قائم کرنا چاہتا ہوں جس کے سہارے ایسے مجبور لوگوں کا سہارا بنے ۔
No comments:
Post a Comment