کمپیوٹر کا ارتقائی سفر

URDU DARASGAH
0

 

کمپیوٹر کا ارتقائی سفر

Computer Ka Irtiq e Safar

سوالات

س1: کمپیوٹر کسے کہتے ہیں؟

جواب: کمپیوٹر ایک ایسی برقی مشین کو کہا جاتا ہے ۔ جو حساب کے سوال اور پیچیدہ شماریاتی مسئلے، مقررہ اور پروگرامی ہدایات کے مطابق ،آسانی سے حل کر لیتا ہے، پھر ان حسابات کے نتائج یا تو ظاہر کر دیتا ہے یا اپنے پاس محفوظ کر لیتا ہے۔

س2: کمپیوٹر سے کیا کیا کام لیے جا رہے ہیں

جواب: آج لگ بھگ سارے کام کمپیوٹر سے لے جارہے ہیں ۔ بڑے سے بڑے ہوائی جہاز کمپیوٹر سے اڑائے جاتے ہیں ۔ اسکولوں کا نصاب کمپیوٹر سے تیار کیا جاتا ہے ۔ خبروں کی چھپائی اور ترسیل میں بھی کمپیوٹر سے مدد لی جارہی ہے۔ طبی شعبوں میں اب جراحی کا عمل بھی کمپیوٹر سے انجام دیا جاتا ہے ۔غرض زندگی کا کوئی ایسا شعبہ نہیں ہے جہاں کمپیوٹر سے مدد نہ لی جارہی ہو۔

س3: پہلا الیکٹرانک کب بنا تھا؟

جواب: پہلا الیکٹرانک کمپیوٹر ۱۹۱۹ء میں بنا تھا۔

سوال4: آج کے دور میں کتنی قسم کے کمپیوٹر بنائے جاتے ہیں؟

جواب: آج کے دور میں ڈجیٹل کمپیوٹر(Digital Computer) ، انالوگ کمپیوٹر( Analog Computer)، ہائی برڈ کمپیوٹر( Hybrid Computer)، سوپر کمپیوٹر ( Super Computer)،اور کوانٹم کمپیوٹر( Quantum Computer ) وغیرہ بنائے جاتے ہیں۔

سوال5: ایک کمپیوٹر کو کتنے حصوں میں بانٹا جا سکتا ہے؟

جواب: ایک کمپیوٹر کو پانچ حصوں میں بانٹا جا سکتا ہے۔ 1۔ درآمد کا حصہ 2۔ برآمد کا حصہ 3۔ یاداشت کا حصہ 4۔ حساب کتاب کا حصہ 5۔ کنٹرول یونٹ۔

سوال6: تیسری نسل کا کمپیوٹر کتنی مدت تک استعمال ہوتا رہا؟

جواب: تیسری نسل کا کمپیوٹر 1960ء سے 1970ء تک استعمال ہوتا رہا۔

3۔ لکھیے

سوال : انسانی زندگی میں کمپیوٹر کی ضرورت اور اہمیت پر نوٹ لکھیے۔

جواب: کمپیوٹر ایک ایسا برقی آلہ ہے جس سے زندگی کے ہر شعبے میں مدد لی جارہی ہے۔ اسے تجارتی سرگرمیاں انجام دی جاتی ہے ۔ طبی شعبے میں بیماریوں کی تشخیص کی جاتی ہے۔ تعلیمی میدان میں درس تدریس کے کام انجام دیے جاتے ہیں۔ خبروں کی چھپائی اور ترسیل ، موسموں کا حال ، ہوائی جہاز کا اڑانا وغیرہ امور اسی سے انجام دیےجاتے ہیں۔

4۔ جواب لکھیے۔

سوال: آج کل کمپیوٹروں کے نئے نئے ماڈل اور شکلیں ہمارے زیر استعمال ہیں ان کی فہرست بنائے۔

جواب: آج کل کمپیوٹروں کے جو نئے نئے ماڈل اور شکلیں ہمارے زیر استعمال ہیں ان کی فہرست حسب ذیل ہیں۔

1۔ لیپ ٹاپ

2۔ ڈیسک ٹاپ

3۔ آئی  پیڈ

4۔ پام ٹاپ

5۔ سمارٹ فون

6۔ ٹیبلٹ وغیرہ

5۔ آپ اور آپ کے گھر کے دوسرے افراد کمپیوٹر کے مدد سے چلنے والے موبائل فون استعمال کرتے ہیں ، آپ موبائل کے فائدوں اور نقصانات پر ایک نوٹ لکھیے۔

جواب : جواب کے لیے اس لنک پر کلک کریں

Click Here


Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)