تازہ ترین

Sunday, February 12, 2023

جنگلات کے فائدے پر مضمون |Essay on Forest In Urdu

جنگلات کے فائدے پر مضمون
جنگلات کے فائدے پر مضمون

جنگلات کے فائدے -  

قدرت نے دنیا کو بہت سی نعمتوں سے نوازاہے۔ ٹھنڈی ، گرم اور معتدل ہوائیں ، بدلتے موسموں کے لحاظ سے اناج اور پھل پھول ، بل کھاتی ندیاں، گھاس جھرنے اور آبشار، نرم زمین پر ہری گاس کا مخملی فرش غرض قدرت نے انسان کے لیے بے شمارنعمتیں پیدا کیں۔ ہمیں ان نعمتوں کے لیےاللہ کا شکر گزار ہونا چاہیے.

ان ہی نعمتوں میں سے ایک نعمت ہمارے جنگلات ہیں۔ جنگلات کو سبز سونے سے تعبیر کرنا بجا ہے۔ جنگل ہماری زندگی ہے ۔جنگلات سے موسموں پر خوشگوار اثر پڑتا ہے۔ جنگل جہاں دنیا کی خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہیں۔ وہیں آب و ہوا کو صاف و شفاف رکھنے میں ایک اہم رول نبھاتے ہیں  

یہ جنگلات ہی ہیں جن سے زندگی کو سکون ملتا ہے۔ خدا کی مخلوق کا ایک بڑا حصہ جنگلات کی بدولت قائیم ہے ۔ جنگلی جانور جنگلوں میں رہتے ہیں۔ ان سب کے لیے قدرت نے جنگل جیسی موزون جگہ مقرر کی ہے۔ ان حیوانات میں سےکچھ گھاس پھوس اور پنیاں کھا کا گزارہ کرتے ہیں اور کچھ دوسرے جانوروں کا شکار کر کے اپنا پیٹ بھرتے ہیں۔ یہ نظام الہیٰ ہے کہ یہ سارے جانور جنگل میں پناہ لے کر زندگی گزارتے ہیں ۔ جنگلات سے ہم طرح طرح کی چیز میں حاصل کرتے ہیں۔ مختلف قسم کی لکڑیاں حاصل کرتے ہیں۔ جیسے ہم پل، مکان، کشتیاں وغیرہ بنانےمیں استعمال کرتے ہیں۔ جنگلات سے ہم مختلف قسم کی جڑی بوٹیاں بھی حاصل کرتے ہیں جن سے دوائیاں تیار کی جاتی ہیں۔ ۔ اس لیے یہ بھی صاف ظاہر ہے کہ جنگلات مختلف طریقوں سے کروڑوں انسانوں کی زندگی بچانے میں بھی اہم رول نبھاتے ہیں ۔

جنگلات کی بدولت ہمارے ندی نالوں اور دریاؤں میں سال بھر پانی رہتا ہے اور ہمیں پینےاورر سینچائی کے لئے شفاف پانی میسر ہوتا ہے۔ موسموں کی تغیر و تبدیل ، اناج کےبھر پور پیداوار کا انحصاربھی جنگلات پر ہی ہے ۔ جنگلات ہوا میں موجود زہریلی گیسوں کو ختم کر کے ہمیں صاف ہوافراہم کرتے ہیں۔ غرض انسان اور حیوان کے لیے ضروری ہیں۔ ہمیں چاہیے کہ ہم قدرت کی اِس عظیم نعمت کی حفاظت کریں ۔ 

No comments:

Post a Comment