تازہ ترین

Monday, January 30, 2023

میرا بہترین دوست پر مضمون || Essay On my Best Friend In Urdu

میرا بہترین دوست

میرا بہترین دوست


 انسان کو اللہ نے بہت سارے رشتوں سے نوازا ہے ان رشتوں میں ایک رشتہ دوستی کا رشتہ ہے جو دنیا میں سب سے اعظیم رشتہ تصور کیا جاتا ہے اللہ نے اپنے خوش نصیب بندوں کو ہی دوستی کے رشتے سے نوازا ہے ۔یوں تو انسان کی زندگی میں کئی دوست ہوتے ہیں ۔مگر کوئی ایک انسان کا بہترین دوست بن جاتاہے ۔میرے بھی کئی دوست ہے مگر ان دوستوں میں خالد میرا سب سے بہترین دوست ہے ۔

خالدمیری زندگی میں سب سے اہم شخص ہے ۔ میں اسے بچپن سے جانتا ہوں، اور وہ اچھے اور برے وقت میں ہمیشہ میرے ساتھ رہا ہے۔ وہ میرے لیے سب سے زیادہ قبل اعتماد بندہ ہے۔ایک چیز جو مجھے اپنے دوست کی سب سے زیادہ پسند ہے وہ ہے اس کا مثبت رویہ ہے۔ وہ ہمیشہ چیزوں کے روشن پہلو کو دیکھتاہے.میں نے زندگی میں خالد سے بہت سی مثبت چیزیں سیکھیں ہیں ۔ 

خالد میرا بچپن کا دوست ہے ہم دونوں نےبچپن سے ایک ہی سکول میں پڑھا ہے وہ اسکول میں ہمیشہ امتیازی نشانات سے پاس ہوتا تھا ۔ اسکی ذہانت اور ذکاوت کی وجہ سے اَسا تید اسے بے حد پسند کرتے ہیں اکثر کلاس کے طلباء اسکی قابلیت اور کامیابی پر رشک کرتے تھے۔کیونکہ وہ ہمیشہ اپنے علم اور بصیرت سے دوسرے بچوں کو متاثر کرتا تھا۔۔ میرا دوست ناقابل یقین حد تک مہربان اور ہمدرد بھی ہے۔ وہ ہمیشہ اپنے دوستوں اور خاندان والوں کی خدمت کے لیے تیار رہتے ہیں۔ وہ ہر کسی سے کشادہ پیشانی سے ملتے ہیں ۔ وہ ایک شگفتہ مزاج انسان ہے جو اسے ایک بار ملتا ہے وہ پھر ہمیشہ اسے ملنے کا مشتاق رہتا ہے۔ وہ انتہائی زاہد بھی ۔ پانچ وقت کی صلواۃ بھی ادا کرتا ہے اور پابندی کے ساتھ قرآن کریم کی تلاوت بھی۔ ان ہی اعلیٰ خوبیوں کی وجہ سے مجھے اس دوستی پر فخر ہے اور مجھے یقین ہے کہ ہماری دوستی زندگی بھر قائم و دائم رہے گی۔

No comments:

Post a Comment