تازہ ترین

Thursday, January 19, 2023

انٹرنیٹ کے فائدے پر مضمون || Essay On Internet In Urdu

 انٹرنیٹ کے فائدے

انٹرنیٹ کے فائدے پر مضمون
انٹرنیٹ کے فائدے پر مضمون

سائنس کے شاہکار انٹر نیٹ کی جب ہم بات کریں تو یہ ایک ایسی ٹیکنالوجی ہے۔ جس سے انسانی زندگی کے لیے کافی آسانیاں پیدا ہوئیں ہیں ۔ دنیا بھر میں پھیلے ہوئے اس جال سے پیغام رسانی انتہائی آسان ہو چکی ہے۔ ہر چیز سے متعلق معلومات کے حصول میں صرف چند منٹ لگتے ہیں، انٹر نیٹ نہ صرف ہماری معلومات میں اضافہ کرتا ہے بلکہ ہمارا وقت بھی بچاتا ہے۔ آج کل کے دور میں انٹر نیٹ کی بدولت دنیا گلوبل ویلچ کی شکل اختیار کر گئی ہے۔ اب ہم اپنے گھر میں کمپیوٹر کے سامنے بیٹھ کر دنیا کے مختلف ممالک میں ہونے والے واقعات کے بارے میں جان سکتے ہیں۔

انٹرنیٹ کو ہم ای میل ، چیٹنگ ، ویڈیو کال ، مناظرہ ،تحقیق کے لیے استعمال کر سکتے ہیں انٹرنیٹ کے ذریعے ہم دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے ساتھ تعلقات استوار کر سکتے ہیں۔ اور یہ ایک ذریعہ ہے آپس کی مذہبی اور معاشرتی غلط فہمیوں کو دور کرنے کا۔ انٹر نیٹ کو ہم اسلام کی تبلیغ کے لیےاستعمال کر سکتے ہیں اور اسلامی معلومات کو کتابوں اور ویڈیو کی شکل میں لوگوں تک پہنچا سکتے ہیں۔ انٹر نیٹ کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ آپ اپنے کسی بھی معاملے یا مسئلے کے بارے میں دانشمندوں اور معاملہ فہم لوگوں سے مشورہ کر سکتے ہیں۔  

 انٹر نیٹ کا ایک بہت بڑا فائدہ آن لائن تعلیم ہے۔ اب آپ گھر میں بیٹھ کر دنیا کی بہت اچھی اچھی یونیورسٹیوں میں داخلہ لے سکتے ہیں۔ آپ انٹرنیٹ کے ذریعے ہی کلاس لیں گے اور اسی کے ذریعہ ہی آپ کا امتحان لیا جائے گا۔ غرض اگر انٹر نیٹ کے فوائد کو ایک ایک کر کے لکھا جائے تو بہت وقت درکار ہے اور اس طرح ایک کتاب لکھی جا سکتی ہے۔ بس یہ انسان کے ذہن پر منحصر ہے کہ وہ انٹر نیٹ سے کس طرح کا فائدہ اٹھاتا ہے۔ مثبت ذہن و سوچ والا بندہ اس سے مثبت فائدہ ہی اٹھائے گا اور منفی ذہن و سوچ والا بند و منفی فائدہ اٹھائے گا۔

No comments:

Post a Comment