چائلڈ لیبر || بچہ مزدوری پر مضمون
چائلڈ لیبر سے مراد بچوں کو ایسے کاموں میں لگانا ہے جن سے انکابچپن متاثر ہو رہا ہو اور جو ان کو باقاعدہ سکول جانے کی میں خلل ڈالے، ۔ جن بچوں کو لڑکپن میں مزدوری کروئی جاتی ہے وہ بچے تعلیم حاصل کرنےکے مواقع سے محروم رہتے ہیں اور صحت کے بہت سارےمسائل کے شکار ہوجاتے ہیں۔بچہ مزدوری بچوں کے ساتھ کھلا استحصال ہے کیونکہ یہ بچوں کو تعلیم سے محروم کر کے انہیں استحصالی حالات میں دھکیل دیتےہیں۔ چھوٹی عمر میں کام کرنے سے بچوں کو جلد کی بیماریوں، پھیپھڑوں کی بیماریوں ،بینائی کی کمزور ی، ٹی بی جیسے مہلک بیماریوں کا شدید خطرہ رہتا ہے۔ تعلیم سے محروم رہ کر وہ ترقی کے مواقع سے فائدہ اٹھانے سے قاصر رہتے ہیں اور زندگی بھر غیر ہنر مند کارکنوں کے طور پر اپنی زندگی گزاتے ہیں ۔
دیہاتوں میں خاص طور پر مختلف صنعتوں کے نمائندے بچوں کو نوکریوں اور دولت کے وعدوں کا لالچ دے کر شہر لاتے ہیں جہاں انہیں فیکٹریوں میں بندھوا مزدور کے طور پر کام کروایا جاتا ہے۔ بہت سے بچوں کو گھریلو مدد کے طور پر بھی رکھا جاتا ہے جہاں انہیں کم سے کم اجرت دی جاتی ہے اور زیادہ سے زیادہ جسمانی کام کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔چائلڈ لیبر بچوں سے عام بچپن، مناسب تعلیم اور جسمانی اور ذہنی تندرستی کا موقع چھین لیتی ہے۔ کچھ ممالک میں، یہ غیر قانونی ہے لیکن پھر بھی، یہ مکمل طور پر ختم ہونے سے بہت دور ہے. بچہ مزدوری ان ممالک میں زیادہ دیکھنے کو ملتی ہیں جن ممالک کی معیشت کمزور ہے، ان علاقوں اور خاندانوں میں بھی زیادہ ہے جو خط افلاس سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں
جن علاقوں میں تعلیمی پسماندگی ہے ان میں بچہ مزدوری کا رحجان زیادہ ہے کیونکہ ان پڑھ لوگوں کو صرف قلیل مدتی نتائج کی فکر ہوتی ہے جس کی وجہ سے وہ بچوں کو کام پر لگاتے ہیں تاکہ وہ اپنے حال کو کو ٹھیک کر سکیں
دنیا بھر میں 70 ملین سے زیادہ بچے زراعت، کان کنی، گھریلو مزدوری اور دیگر شعبوں میں خطرناک حالات میں کام کرتے ہیں۔ ۔ افریقہ، ایشیا اور لاطینی امریکہ میں، چھوٹے پیمانے پر سونے کی کانوں میں مزدور بچے زیر زمین گڑھوں میں کام کرتے ہیں جن سرنگوں میں حادثات کا شدید خطرہ ہر وقت رہتا ہے اور یہ بچے اس عمل کے دوران کئے مضر کیمیکلس کا استعمال کرتے ہیں، جس سے دماغی نقصان اور صحت کے دیگر سنگین مسائل کا خطرہ رہتا ہے۔ بین الاقوامی ادارےچائلڈ لیبر کی بدترین شکلوں کو ختم کرنے اور اس چیز کے خاتمےکو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں کہ تمام بچوں کو ایسی ملازمتوں سے محفوظ رکھا جائے جو ان کی صحت، حفاظت اور تعلیم میں اثر انداز ہو رہے ہوں
بچہ مزدوری کو ختم کرنے کے لئے حکومت اور عوام کو اکٹھا ہونا پڑے گا ۔ لوگوں کو روزگار کے وسیع مواقع فراہم کیے جانے چاہئیں تاکہ وہ اپنے بچوں کو کام پر لگائے بغیر اپنی روزی روٹی احسن طریقے سےکما سکیں۔ بچے ہمارے مستقبل کا سرمایہ ہیں۔ ہم انہیں بچپن گزارنے کے بجائے اپنے خاندان کے معاشی حالات ٹھیک کرنے میں نہیں لگا سکتے ہیں۔
بچوں پر جبری مشقت کے خلاف عالمی دن یعنی چائلڈ لیبر ڈے دنیا بھر میں 12جون کو اسی لیے منایا جاتا ہے تاکہ ان کے حقوق کا تحفظ کیا جا سکیں۔
No comments:
Post a Comment