سبق نمبر 1 جماعت نہم
سبق :انسان کامل
سیرت
سیرت کے معنی طریقہ اور راستہ کے ہیں یہ لفظ زندگی کے حالات وہ واقعات کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔لیکن اب بطور اصطلاح یہ لفظ صرف آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی مبارک زندگی کے جملہ حالات کے بیان کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جبکہ کسی اور شخصیت کی زندگی کے حالات کے لیے لفظ سیرت تقریباً متروک ہو چکا ہے اب اگر سیرت کی کتابوں یا مطالعہ سیرت کے ساتھ رسول ،نبی وغیرہ الفاظ نہ بھی استعمال کیے جائیں تو ہر قاری سمجھ جاتا ہے کہ اس سے مراد انحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت ہی ہے بلکہ بعض دفعہ لفظ سیرت کے مصنف کی طرف مضاف کر کے بھی یہی اصطلاحی معنی مراد لیے جاتے ہیں جیسے سیرت ابن ہشام اس کا مطلب ابن ہشام کے حالات زندگی نہیں بلکہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے حالات ہے جو ابن ہشام نے جمع کیےہیں۔ بعض دفعہ احترام کے طور پر اس لفظ کے ساتھ کسی صفت کا اظہار بھی کیا جاتا ہے جیسے سیرت طیبہ سیرت مطہرہ سیرت پاک وغیرہ
اسلام کے ابتدائی دور سے آج تک آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پاک سیرت پر بے شمار کتابیں لکھی گئی ہیں۔اردو میں سید سلیمان ندوی ،مولانا شبلی نعمانی ،محمد سلیمان منصورپوری ، ابوالحسن ندوی، ابوالکلام آزاد ، نعیم صدیقی، ماہرالقادری، اور دوسرے ادیبوں اور علماء نے سیرت پر کتابیں لکھی ہیں۔
خواجہ غلام السیدین
حالات زندگی: خواجہ غلام السیدین 16 اکتوبر 1904 کو پانی پت میں پیدا ہوئے آپکے والد کا نام غلام ثقلین تھا اور والد و کا نام فاطمہ تھا آپ کا تعلق خواجہ الطاف حسین حالی کے خاندان سے تھا۔ خواجہ کو 11 برس تک اپنے والد کی تربیت اور نو برس کی عمر تک حالی کی ہدایت نصیب ہوئی۔ انہوں نے میٹرک تک حالی ہائی سکول پانی پت سے تعلیم پائی، میٹرک پاس کرنے کے بعد علی گڑھ کالج میں داخلہ لیا۔ وہاں انہوں نے ایف اے اور بی۔ اے کے امتحانات فرسٹ دیویژن میں اور یونیورسٹی میں اول رہ کر پاس گئے۔ اس کے بعد خواجہ مزید تعلیم کے لئے حکومت ہند کے وظیفے پر انگلستان چلے گئے ، جہاں انہوں نے امتیازی نمبرات کے ساتھ ایم ایڈ کی ڈگری حاصل کی۔ انگلستان سے واپس آنے کے بعد انکو علی گڑھ کے انگلش اسکول کا سر براہ مقرر کیا گیا، پھر ٹیچرس ٹرینگ کالج کے پرنسپل کے عہدے پر فائز ہوئے۔ اسکے بعد ممبئی اور امپور کے مشیر تعلیم کے خدمات انجام دیے ۔۔ بعد ازاں گیارہ برس تک حکومت ہند کے وزارت تعلیمات کے جوائینٹ سیکریٹری اور پھر سیکریٹری کے عہدے پر فائز رہے۔ اسکے علاوہ آپ نے سات سال تک کشمیر میں ناظم تعلیمات کے فرائض انجام دئے اور امریکہ میں مشیر اور پروفیسر کے منصب پر بھی خدمات انجام دیے ہیں۔ آخر 19 دسمبر 1971ء کو دن کے تین بجے دل کا دورہ پڑ جانے کی وجہ سے جواجہ غلام السیدین 67 سال کی عمر میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔ 20 دسمبر 1971ء کی صبح کو نماز جنازہ ہوئی اور دن کے کے بارہ بجے جامعہ نگر ( اوکھلا ) کے قبرستان میں سوگواروں پر ستاروں اور عقیدت مندوں کے جم غفیر کی موجودگی میں دفن کئے گئے۔
سوال1: حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو زندگی کے ابتدائی دور میں کن مشکلات
سے سابقہ پڑا؟
جواب: حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو زندگی کے
ابتدائی دور میں بے شمار مشکلات سے سابقہ پڑا آپ صلی اللہ علیہ وسلم بطن مادر میں ہی
تھے کہ آپ کے والد صاحب چل بسے ۔پیدائش کے چھ سال بعد آپ کے سر سے ماں کا سایہ اٹھ
گیا ا۔س سانحہ کے صرف دو سال بعدنہایت شفقت کے ساتھ پرورش کرنے والے دادا جان کا بھی
انتقال ہو گیا ۔
سوال2: کن خصوصیات کی بنا پر حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالی عنہ آپ صلی اللہ
علیہ وسلم سے متاثر ہوئیں؟
جواب: حضور صلی اللہ علیہ وسلم بچپن ہی سے سچائی
،ایمانداری ، دیانتداری ،شرافت اور خدا پرستی کے لیے مشہور تھے ا۔نہی خصوصیات کو دیکھ
کر حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالی عنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے متاثر ہوئے
سوال3:معرفت الہی اور خدمت خلق کی وضاحت کیجئے
جواب
معرفت الہٰی :معرفت الہٰی سے مراد خدا شناسی یا اللہ
کی پہچان۔ خدا کو پہچاننے کے لئے اپنے اندربندگی کے اوصاف پیدا کرنا لازمی ہے جو معرفت
الہیٰ کے درجے تک انسان کو پہنچا سکتے ہیں
خدمت خلق: خدمت خلق سے مرادبلا تفرق لوگوں کی خدمت
کرنا۔ اللہ تعالی نے انسان کو اپنی عبادت کے ساتھ ساتھ انسانیت کی خدمت کے لیے پیدا
کیا ہے۔ انسان کو چاہے وہ زندگی کے ہر معاملے
میں اپنی خواہشات کی تکمیل کے وقت دوسرے لوگوں کی ضروریات کا خیال رکھیں ۔زندگی وہ
نہیں جو اپنی بے جا خواہشات کی تکمیل میں گزرے بلکہ اصل زندگی وہ ہے جس میں اپنی خواہشات
پر دوسروں کی ضرورت کو ترجیح دی جائے یہی خدمت
خلق کہلاتا ہے
سوال: درج ذیل الفاظ سے مصدربنائے:
دیکھ ـــــ دیکھنا
جا ـــــ جانا
کھا ـــــ کھانا
آ ـــــ آنا
سو ـــــ سونا
پی ـــــ پینا
پڑھ ـــــ پڑھنا
لکھ ـــــ لکھنا
لا ـــــ لانا
بیٹھ ـــــ بیٹھنا
سوال: درج ذیل مصادر سے افعال امر بنائیے:
بیٹھنا ـــــ بیٹھ
گھومنا ـــــ گھوم
روٹھنا ـــــ روٹھ
سنوارنا ـــــ سنوار
چمکنا ـــــ چمک
بولنا ـــــ بول
تولنا ـــــ تولنا
سوال : دیے گئے الفاظ میں سے واحدکے جمع اور جمع کے واحد لکھیے۔
واحد |
جمع |
سبب |
اسباب |
مقصد |
مقاصد |
فرض |
فرائض |
حالت |
حالات |
منظر |
مناظر |
معلم |
معلمین |
نقش |
نقوش |
روح |
ارواح |
No comments:
Post a Comment