تازہ ترین

Sunday, December 19, 2021

انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سوالات || CLASS 9TH URDU NOTES

 

ان فارمیشن ٹیکنالوجی

انفارمیشن ٹیکنالوجی

سوال1: ابتدائی دور کے انسان کی زندگی کیسی تھی؟

جواب: ابتدائی دور کے انسان کی زندگی سست ، بے بہرہ ، بے مقصد اور لا علمی کی تھی۔ کوئی بھی کام تیزی سے اور بہتر ڈھنگ کے ساتھ کرنے لیے اس کے پاس مؤثر آلات نہیں تھے ۔حصول رزق کے سوا اس کے  سامنے کوئی مقصد نہ تھا وہ اپنے گرد نواح میں موجود چیزوں کے صحیح استعمال سے بالکل بے بہرہ تھا۔

سوال 2: آج کےعہد کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی صدی کیوں کہا جاتا ہے ؟

جواب: آج کے عہد کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی صدی اس لیے کہا جاتا ہے کیونکہ موجودہ دور میں سائنس نے ایسے آلات ایجاد کیے ہیں جن کی مدد سے معلومات اور اطلاعات کی ترسیل انتہائی آسان ہو چکی ہے اور ان آلات کی مدد سے ہر ایک کو زیادہ سے زیادہ اطلاعات اور ہر قسم کی معلومات    تیزی سے  بہنچ جاتی ہے۔

سوال3: ہماری زندگی میں ٹیلی ویژن کی کیا اہمیت ہے؟

جواب : آج کل کے  اس ترقی یافتہ دور میں ٹیلی ویژن کی اہمیت سے شاید کہ کوئی  بے خبر ہوگا ۔اس کی دنیا لا محدود ہے اس میں ہم چینل بدل بدل کر ہم تفریحی معلوماتی اور مختلف موضوعات پر ترتیب دیے گئے پروگرام ، خبریں ،کھیل کود وغیرہ سے محظوظ  ہوتے ہیں ۔اسکے علاوہ تعلیمی میدان میں بھی ٹیلی ویژن   سے خاطر خواہ فوائد حاصل ہو رہے ہیں ۔

سوال4: کمپیوٹر نے ہماری زندگی کے ہر شعبے کو کس طرح متاثر کیا ہے ؟

جواب: کمپیوٹر نے ہماری زندگی کو مختلف زاویوں سے متاثر کیا ہے ۔ آج کل کمپیوٹر سے چھوٹے سے چھوٹے اور بڑے سے بڑے کام لیے جاتے ہیں ۔کمپیوٹر سے صرف لکھنا اور تصویریں ہی نہیں بنائی جاتی بلکہ کمپیوٹر سے اب دکانوں ، ہسپتالوں ،ریلوے اسٹیشنوں ،ہوائی جہازوں ،ہوٹلوں وغیرہ میں استعمال کیے جاتے ہیں ۔ کمپیوٹر وں سے اب دکانوں میں دکانداری کی جاتی ہے ۔ گھروں میں کھانا پکایا جاتا ہے  اور ہوٹلوں میں خدمات لیے جاتے ہیں ،جہازوں کوکنٹرول کیا جاتا ہے یہاں تک کہ اب ہسپتالوں جراحی کا عمل بھی کمپیوٹر وں سے ہی انجام دیا جاتا  ہے ۔

سوال 5: انٹر نیٹ کے کیا فائدے ہیں ؟

جواب : انٹر نیٹ کے بے شمار فائدے  ہیں۔ انٹر نیٹ کے مدد سے ہم گھر بیٹھے دنیا  بھر کی معلومات کم وقت اور کم خرچ میں حاصل کر سکتے ہیں ۔انٹر نیٹ کے ذریعے  ہم گھر بیٹھے اپنے عزیز و اقارب سے بات چیت کر سکتے ہیں اور انہیں براہ راست دیکھ بھی سکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ تعلیم ،کاروبار ،صحت سے متعلق  ماہرین سے  مشورے بھی لے سکتے ہیں ۔ انٹر نیٹ سفر اور طریقہ سفر میں       رہبر کا کام انجام  دیتا ہے ۔ اس کی مدد سے ہم گھر  بیٹھے نجی اور تجارتی اشیا کا آرڈر دے    کر حاصل کر سکتے ہیں اور  دنیا بھر کے اخبارات ، جرائد ، اہم کتب کا  مطالعہ بھی کر پاتے ہیں۔

سوال6: ای۔ میل سے کیا مراد ہے؟

جواب: ای۔ میل الیکٹرونک  میل کا مخفف ہے  ۔اس سے مراد سے مراد برقی تاروں کے ذریعے رسانی ۔   ای میل نہ تو ڈاک ہے اور نہ ہی فون کال ، یہ ایک جدید مواصلاتی نظام ہے جس کا بڑا فائدہ یہ ہے کہ یہ ڈاک کے خطوں کے مقابلے میں انتہائی تیز اور سستا  ہے۔

No comments:

Post a Comment