سوال) حسن تعلیل کسے کہتے ہے۔
جواب ) شاعراپنے تخیل سے کسی چیز کی کوئی ایسی وجہ پیش کرتا ہے جو دراصل اس کی نہیں ہوتی مگر غیرحقیقی وجہ سے بڑی خوبصورت ہوتی ہے۔
یہ علم بیان کی تیسری قسم ہے۔ استعارہ کے انداز میں اس کی تعریف یوں کی جاسکتی ہے: اگر کوئی لفظ اپنے وضعی یا حقیقی معنوں کی بجائے مجازی معنوں میں اس طرح استعمال ہو کہ ان دونوں میں تشبیہ کے علاوہ کوئی اور تعلق ہو تو اسے مجاز مرسل کہا جاتا ہے۔ اہل زبان نے اس کی چوبیسں صورتیں گنوائی ہیں۔ ان میں سے چند ایک اہم صورتیں یہاں مثالوں کے ساتھ درج کی جاتی ہیں۔
ا۔ دریا بہہ رہا ہے۔ ۲۔ ہنڈیا جل گئی ۔ میں دو بوتلیں پی گیا۔ حالانکہ دریا نہیں پانی بہہ رہا ہے، ہنڈیا نہیں اس میں موجود سالن جل رہا ہے اور بوتل نہیں اس میں موجود مشروب پیا جاتا ہے۔ یہ تینوں ظرف ہیں ، ان سے مراد مظروف ہے، جوسب کے لیے عام فہم ہے۔
No comments:
Post a Comment