تازہ ترین

Wednesday, September 22, 2021

شوریدہ کاشمیری کی حالات زندگی

 


شوریدہ کاشمیری

حالات زندگی:

آپ کا اصل نام غلام محمد ملک اور شوریدہ تخلص تھا ۔ شوریدہ کاشمیریؔ ان کا قلمی نام ہے۔ آپ 18  مارچ 1924ء کو ضلع شوپیان کے ایک گاؤں پنجورہ میں پیدا ہوئے ۔ والد کا نام محمد عبد اللہ ملک تھا۔ شوریدہ کاشمیری کی تعلیم کا آغاز اپنے ہی موضع کے ایک مکتب میں ہوا ۔اس وقت ان کی عمر سات برس کی تھی۔ چھ مہینے میں انہوں نے قرآن مجید ناظرہ پڑھا۔اس کے بعد مدرسے میں داخل کیے گئے۔وہاں انہیں اردو سے انس پیدا ہوا۔پانچویں جماعت پاس کرنے کے بعد قصبہ کے مڈل اسکول میں داخلہ لیا۔ یہاں انہیں اردو کے علاوہ عربی،انگریزی اور ریاضی میں بھی دلچسپی پیدا ہو ئی ۔مڈل کا امتحان پاس کرنے کے بعدشوریدہ کاشمیری نے اسلامیہ ہائی اسکول سرینگر میں داخلہ لیا ۔ مارچ ۱۹۴۱ء میں میٹرک پاس کرنے کے بعدانہوں نے ایس پی کالج سرینگر میں داخلہ لیا۔یہیں سے ان کی شعر گوئی کا باضابطہ آغاز ہوتا ہے۔ ۱۹۴۳ء میں ایف،اے پاس کرنے کے بعد شوریدہ کاشمیری نے امر سنگھ کالج سرینگر میں داخلہ لیا۔ دسمبر ۱۹۴۴ء میں کالج سے فارغ ہوئے۔بی۔اے کی ڈگری حاصل کرنے کے بعدمحکمہ مال میں ملازم ہوئے۔اسکے بعد گورنمنٹ ہائی اسکول شوپیان میں بحیثیت مدرس مقرر ہوئے ۔یہاں پانچ سال کام کرنے کے دوران انہوں نےپرائیوٹ  امیدوار کی حیثیت سے ( ۵۶۔۱۹۵۵ء )مسلم یونیورسٹی علیگڈھ سے ایم۔اے اردو کا امتحان پاس کیا۔پھر گورنمنٹ کالج اننت ناگ میں  بحیثیت اردو لکچرر تعینات ہوئے۔کالج سطح پر برسوں تک درس و تدریس کے فرائض انجام دینے کے بعد سرکاری ملازمت سے سبکدوش ہوئے ۔1990ء میں نئی بستی اسلام آباد میں انتقال کر گئے ۔

 

 

No comments:

Post a Comment