تازہ ترین

Sunday, September 19, 2021

مرزا فرحت اللہ بیگ کی حالات زندگی

 

حالات زندگی مرزا فرحت اللہ بیگ

حالات زندگی:  مرزا فرحت اللہ بیگ 1883ء میں دہلی میں پیدا ہوئے ۔آپکے بزرگ بدخشاں سے ہجرت کرکے اکبر شاہ ثانی کے دور میں دہلی آئے تھے اور بادشاہ نے انھیں گورنر جنرل کے دربار میں مختار کل کا عہدہ دیا تھا ۔ آپ کے والد کا نام حشمت  بیگ تھا ۔ ابتدائی تعلیم دہلی کے گورنمنٹ اسکول میں حاصل کی اور بی اے کا امتحان   اسٹیفن کالج  سے پاس کیا ۔ اسکے بعد حیدر آباد چلے گئے اور محکمہ تعلیم میں ملازم ہوئے ۔ آپ عدلیہ میں بھی مختلف عہدوں پر فائز رہے  آخر میں اسٹنٹ ہوم سیکریٹری  کے با عزت عہدے پر فائز ہوئے اور اسی عہدے سے وظیفہ یاب ہوئے ۔ 1919ء میں پہلا مضمون لکھا جو آگرہ کے ایک جریدے "افادہ" میں چھپا۔ انھوں نے افسانے، سفرنامے، تنقید، سوانح عمری، معاشرتی اور اخلاقی موضوعات پر مضامین لکھے۔ ان کے مضامین کے مجموعے (مضامین فرحت) کے نام سے چھپ چکے ہیں۔ ان کی کئی تخلیقیں مثلا :میری داستان، دہلی کا یادگار مشاعرہ، نذیر احمد کی کہانی کچھ ان کی کچھ میری زبانی، پھول والوں کی سیر، نئی اور پرانی تہذیب کی ٹکر اردو ادب میں یادگار رہیں گی۔ نے 1947ءکو حیدر آباد میں انتقال کر گئے  ۔

No comments:

Post a Comment