تازہ ترین

Sunday, April 25, 2021

مرزا غالب کی خطوط نگاری

 


خطوط غالب

مرزا غالب کا سرمایہ نثر  ان کے خطوط ہیں جو انہوں نے ۱۸۵۰ء کے بعد لکھے تھے غالب کے خطوط اردو نثر میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں اسلئے کہ ان خطوط سے جدید نثر کا آغاز ہوتا ہے غالب نے اپنے خطوط کے ذریعے اردو نثر میں بڑی نرمی اور وسعت پیدا کی انہوں نے خطوط نگاری کے قدیم انداز کو ترک کیا اور ان خطوط میں طویل القاب و آداب کے طریقے کو ختم کر دیا۔ وہ یا تو بہت مختصر طور پر القاب وآداب لکھتے تھے یا پھر راست طور پر مدعا بیان کرنے لگتے ہیں غالب کے خطوط اسلئے بھی اہمیت رکھتے ہیں کہ ان میں غالب کی خودنوشت سوانح ملتی ہے اور غالب کی پوری شخصیت ان میں موجود ہے۔غالب نے اپنے خطوط میں اپنے زمانے کے واقعات اس طرح لکھے ہیں کہ وہ اپنے دور کی تاریخ بھی بن گئی ہیں ان تمام باتوں کے علاوہ انکے خطوط کی ایک اور بات انکی شوخی اور ظرافت ہے نجی زندگی میں وہ ہر وقت ہنستے ہنساتے رہتے تھے خطوط میں بھی انہوں نے یہی انداز قائم رکھا ہے۔ غرض انکی شوخی تحریر کی وجہ سے یہ خطوط ہمیشہ دلچسپی کے ساتھ پڑھے جائیں گے اور قابل قدر ہیں گے۔

No comments:

Post a Comment