تازہ ترین

Tuesday, March 23, 2021

شاعری کی حقیقت || مولاناشبلی نعمانی|| سبق نمبر 4|| class 12th Urdu Notes

 

شاعری کی حقیقت

مولاناشبلی نعمانی

شاعری کیحقیقت


حالات زندگی شبلی نعمانی 

سوال نمبر5:شبلی نعمانی کی ادبی خدمات کامختصر جائزہ پیش کیجئے۔

سوال نمبر1:۔ شبلی نعمانی کے طرزتحریر پر نوٹ لکھے

سوال:- درج ذیل سوالات کے جواب لکھے۔

 الف ۔ دل پر کون کون سی چیز میں اثر کرتی ہیں۔

 جواب:۔ جو چیزیں دل پر اثر کرتی ہے بہت سی ہیں، موسیقی، مصوری صنعت گری و غیره

ب) موسیقی کس قوت کو اثر انداز کرتی ہے تصویر سے متاثر ہونے کی کیا شرط ہے۔

 جواب: موسیقی سنے کی قوت یاقوت سامعہ پر اثر کرتی ہے اور تصویر سے متاثر ہونے کے لئے قوت باصرہ بینانی شرط ہے۔

 ج:۔ انسان کے کن حواس کا ذکر مضمون میں ہوا ہے۔

 جواب:- لامسہ ، ذائقہ، باصرہ، اور شامہ وغیرہ حواس کا ذکر مضمون میں ہوا ہیں

د) : جس اقتباس میں مختلف حواس کا تذکرہ ہے اس کا خلاصہ لکھے اور عنوان دیجئے

 جواب :۔علامہ شبلی فرماتے ہیں انسان کے دل پر بہت سے چیزیں اثر کرتی ہیں ، جن میں موسیقی، مصوری، اور صنعت گری بھی شامل ہیں۔ چنانچہ موسیقی صرف سننے کی طاقت پر اثر ڈالتا ہے، اسی طرح تصویر سے متاثر ہونے کے لئے قوت باصرہ شرط ہے۔ مگر جہاں تک شاعری کا تعلق ہے وہ انسان کے تمام حواس پر اثر کرتی ہے۔ چناچہ باصرہ، شامہ، لامسہ ، ذائقہ غرض انسان کے تمام حواس پر اثر کرتی ہےمثال کے طور پر شراب آنکھوں کے سامنے نہیں ہے اس لئے آنکھ اس سے لطف نہیں اٹھا سکتی ہے، جب تک شاعر اس کو آتش سیال نہ قرار دے . اور ایسا کہنے سے آنکھوں کے سامنے ایک منظر پیش ہوتا ہے۔

سوال نمبر5: تاریخ اور شعر میں کیا فرق ہے۔

 جواب : - تاریخ اور شعر کا فرق ایک مثال کے ذریعہ سے اچھی طرح سمجھ میں آ سکتا ہے۔ اگر ایک شخص جنگل میں ایک مہیب شیر کوڈراونی آواز نکالے اپنی طرف آتے دیکھتا ہے۔ پھر بعض دوسروں کے سامنے شیر کا حلیہ جن مؤژ لفظوں میں بیان کرے اسے شعر ہیں گے۔علم الحيوانات کا ایک عالم اگر ایک کٹہرہ میں بندشیر کے ایک ایک عضو کوئی  علمی حیثیت سے دیکھتا ہے اورعلمی طریقہ سے کسی مجمع کے سامنے شیر پرلکچر دیتا ہے تو اسے تاریخ یا واقع نگاری کہیں گے۔

 سوال نمبر۳:۔ شاعری کے لئے شبلی کے نزدیک کون کون سی چیز میں ضروری ہیں۔

 جواب شبلی کے نزدیک محاکات تشبیہ، استعارے تخیل طرزادا سادگی، واقعیت اور تاثیر شاعری کے لئے ضروری چیزیں ہیں

  سوال6: مختصر جواب طلب سوالات

 (الف) محاکات کسے کہتے ہیں۔

 جواب : محاکات سے مواد کسی واقعے یا شئے کا ایسا بیان ہے جس کو پڑھ کر ہمارے حواس متاثر ہوں ۔  یعنی لفظوں کی مدد سے ذہن و دل پر اس طرح کانقش قائم ہوکہ نظروں کے سامنے تصویر سے پھر جائے۔

سوال: شبلی نے شاعری کی کیا تعریف کی ہے۔

 جواب : شبلی کے نزدیک احساس اور ادراک میں شاعری ہے، جن کو الفاظ کا لباس پہنا کر شاعری کہا جاتا ہے۔ انسان کے دل و دماغ پر جب کوئی قوی جذ بہ طاری ہو جاتا ہے تو اس کی زبان سے بیساختہ موزون الفاظ نکلتے ہیں، اس کا نام شعر ہے۔ اب واضح الفاظ میں ہم شعرکی تعریف یوں کر سکتے ہیں کہ جو کلام انسانی جذبات کو اکسانے اور ان کوتحریک میں لائے وہ شعر ہے۔

 سوال نمبر۳ شبلی کی چند اہم تصانیف کے نام لکھے۔           

 جواب : شبلی کی تصانیف بکثرت ہیں لیکن مندرجہ ذیل تصانیف زیادہ اہم اور مشہور ہیں۔ 1۔سیرة النبی (دو حصے) ۲- شعر انجم ۳۔ الغزالی ۔ 4۔ الکلام ۔ ۵ علم الکلام ۔۲۔ الفاروق۔ 7۔سوانح مولانا روم ۔۸۔ موازنہ انیس و دبیر۔ 9۔ مقالات شبلی ۔ ۱۰۔ کلیات فارسی

سوال نمبر2:تنقیدی صلاح سے آپ کیا سمجھتے ہیں۔

 جواب:۔ اچھے برےمیں فرق اور کھرے کھوٹے میں تمیز کرنے کی صلاحت ہر انسان میں کم ہو یا زیادہ مگر ہوتی ضرور ہے 

اور نہ ہو جینا دشوار ہوجائے۔ اسی صلاحت کوتنقیدی صلاحت کہتے ہیں۔

 

No comments:

Post a Comment