جماعت : آٹھویں/ مضمون : اردو
سوال نمبر
1: نظم کے مطابق ہندوستان میں مختلف تہوار کیسے منائے جاتے ہیں ۔
جواب: نظم کے مطابق
ہندوستان میں مختلف تہوار مل جھل کر منائے جاتے ہیں ۔
سوال نمبر2:
اجنبی ہاتھوں سے شاعر کی کیا مُراد ہے ؟
جواب: اجنبی ہاتھوں
سے شاعر کی مُراد انگریز حکمران ہیں ۔
سوال نمبر
3: ہماری تاریخ کو کس طرح بدل دیا گیا ؟
جواب : انگریزوں نے
اپنے مقاصد کے خاطر یہاں کے لوگوں کے دلوں
میں ایک دوسرے کے خلاف نفرت کے بیج
بوئے ۔ لوگوں کو مذہب کے نام پر ایک دوسرے کےساتھ لڑوایا۔ امن ، اخوت اور روادی ختم کر دی گئی
اسطرح ہماری شاندار تاریخ کو بدل دیا
گیا۔
سوال
نمبر4: ہمارے ملک کی کیا تاریخ رہی ہے۔
جواب: ہمارے ملک کی
تاریخ امن، اخوت،محبت، دل داری اور دل جوئی کی رہی ہے
سوال نمبر
5: آزادی ملنے کے بعد ہم خود کو کیسا محسوس کرتے ہیں؟
جواب: آزادی ملنے کے
بعد ہم خود کو آزاد اور تعصب کے اندھیروں سے پاک محسوس کرتے ہیں ۔
سوال نمبر
6: شاعر نے آخری بند میں ایکتاکی کیا پہچان بتائی ہے؟
جواب:- شاعر نے آخری
بند میں ایکتا کی یہ پہچان بتائی ہے کہ ہمارا وطن ، ہماری زمین ،ہماری فکر و عمل ،ہمارا
یقین سب ایک ہیں ۔
سوال نمبر
3: نیچے لکھے ہوئے بند کو مکمل کیجئے:
تیری تاریخ ہے
قرآن کا گیتا کا ورق
آشتی ،امن ،اہنسا کے اصولوں
کا سبق
دہر سے اپنا مقابل
کوئی اب تک نہ اٹھا
کوئی گوتم ، کوئی چستیؒ
کوئی نانک نہ اٹھا
سوال نمبر 4: نیچے لکھے
ہوئے لفظوں کو جملوں میں استعمال کیجئے:
الفاظ |
جملے |
اجالے |
آج کل دن کے اجالے میں بھی چوری کا اندیشہ رہتا ہے |
اجنبی |
کسی اجنبی پر بھروسہ نہیں کرنا چاہیے۔ |
نفرت |
ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ نفرت نہیں کرنی چاہیے۔ |
چالاک |
انگریز چالاک حکمران تھے ۔ |
وفا |
خود غرض لوگوں سے وفا کی امید نہیں رکھنی چاہیے۔ |
امن |
اسلام امن کا درس دیتا ہے۔ |
آزاد |
امریکہ ایک آزاد ملک ہے ۔ |
واحد
|
جمع |
تہمت |
تہمتیں |
فرنگی |
فرنگیوں/فرنگی |
فکر |
افکار |
عمل |
اعمال |
جذبہ |
جذبات |
No comments:
Post a Comment