تازہ ترین

Wednesday, March 24, 2021

امین کامل / حیات و خدمات

 

امین کاملؔ

 

Amin kamil

حالات زندگی و ادبی خدمات:۔ آپ کا نام محمد امین ا ورتخلص کاملؔ۔ ادبی دنیا میں امین کامل کے نام سے مشہور ہیں ۔ضلع کولگام کے ایک گاؤں کا پرن میں ۱۹۲۴ء میں تولد ہوئے۔ ایک مدت سے سرینگر میں سکونت پذیر ہے۔ بی۔ اے تک سرینگر میں تعلیم پائی۔ علی گڑھ میں ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد وکالت کا پیشہ اختیار کیا۔ ۱۹۵۷ء میں ریاستی کچرل اکیڈی کی شعبہ کشمیری کے کنوینر مقرر ہو گئے۔ اسی ادارے سے ۱۹۷۹ء میں ایڈیٹر کے عہدے سے سبکدوش ہوگئے۔90 سال کی عمر میں بروز جمعرات 30 اکتوبر 2014 ء کو انتقال کر گئے۔

ادبی خدمات:- امین کامل کی ادبی زندگی کا آغاز اردو زبان میں شعر گوئی سے ہوا ۔آپ اردو سے کشمیری کے طرف آئے لیکن اردومیں بھی وقتا فوقتا لکھتے رہے۔ بعض ممتاز رسائل میں آپ کے تنقیدی اور تحقیقی مضامین شائع ہوتے رہے ہیں۔ آپ بہ یک وقت شاعر محقق، نقاد صحافی ، ناول نگار اور ڈراما نگار ہیں۔ آپ نے ہر میدان میں اپنی انفرادیت قائم رکھی کشمیری زبان میں آپ کی تصانیف و تالیفات کی تعدادڈیڑھ درجن سے زیادہ ہے

امین کامل کشمیری زبان کے برگزیدہ افسانہ نگار ہیں۔ آپ کے کشمیری افسانوں کا یہ مجموعہ کتھ منز کتھ ۱۹۵۳ء میں شائع ہوا ۔ امین کامل کے افسانے کشمیری افسانوی ادب میں سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں۔

No comments:

Post a Comment