علم صرف:- علم صرف قواعد کا وہ حصہ جس میں ہم حروف تہجی اور جملوں کے بجائے صرف الفاظوں پر بحث کرتے ہیں کہ لفظ واحد ہے یا جمع ،مذکر ہے یا مونث، اسم ہے یا فعل یا حرف۔یعنی ایسے اصول و ضوابط جن کے ذریعہ ایک کلمہ سے دوسرا کلمہ بنانے اور اس میں تبدیلی کرنے کاطریقہ معلوم ہو۔
علم نحو: قواعد کا وہ حصہ جس میں ہم الفاظوں کے بجائے جملوں پر بحث کی جائے ۔قواعد کے اس حصے میں کلمات کو آپس میں ملانے کا طریقہ بھی معلوم ہوتا ہے ۔
علم عروض: قواعد کا وہ حصہ جس میں ہم شاعری پر بحث کرتے ہیں ۔یعنی شعر کا وزن معلوم کرنے کافن علم عروض کہلاتا ہے۔کسی شعر کے لیے یہ طے کرنا کہ یہ کس بحر کے وزن پر ہے یہ ایک مستقل فن ہے اور اس فن کوعلم عروض کہا جاتاہے۔لیکن علم عروض کا پورا دارومدار تقطیع پر ہے۔علم عروض کی اصطلاح میں شعر کو بحر کی ترازو میں تولنے کا نام وزن ہے۔جس کو تقطیع کرنا بھی کہتے ہیں۔
No comments:
Post a Comment