لفظ : لفظ حروف ہجا کا وہ مجموعہ ہے جس کا انسان تلفظ کرئے ۔ لفظ بے معنی بھی ہو سکتا ہے اور با معنی بھی ۔
مثلاً: کتاب، وتاب ، قلم ،ولم
لفظ کی دو قسمیں ہیں : 1۔ موضوع 2۔مہمل
موضوع : جس لفظ کے کچھ معنی ہو اسے موضوع کہتے ہیں ۔جیسے : قلم ولم ، کتاب وتاب ، چائے وائے ۔
ان مرکبات میں قلم ،کتاب اور چائے الفاظِ موضوع ہیں
مہمل: جس لفظ کے کچھ معنی نہ ہو اسے مہمل کہتے ہیں ۔ جیسے : قلم ولم، کتاب وتاب ، چائے وائے ۔
ان مرکبات میں ولم ،وتاب، وائے مہمل ہیں کیونکہ ان الفاظ کا کوئی معنی نہیں ہیں۔
اردو کے مہمل الفاظ میں "ش" کی جگہ "و" کا استعمال کیا جاتا ہے
چائے شائے لکھنا غلط ہے بلکہ چائے وائے لکھنا درست ہے
زبان میں مہمل الفاظ کا استعمال اس لیے کیا جاتا ہے تاکہ بات میں زور اور روانی پیدا ہو مہمل الفاظ کا استعمال سے زبان میں شگفتگی اور خوبصورتی پیدا ہوتی ہے۔
No comments:
Post a Comment