تازہ ترین

Sunday, March 14, 2021

گوتم بدھ | جماعت ہشتم

گوتم بدھ

جماعت : ہشتم

سوال 1: گوتم بدھ کا اصلی نام کیا تھا اور کہاں پیدا ہوئے ؟

جواب : گوتم بدھ کا اصلی نام سدھا رتھ تھا اور وہ نیپال کی موجودہ سرحد کے بیچ  لمبائی کے مقام پر پیدا ہوئے ۔

سوال2:- گوتم بدھ نے کس عمر میں زندگی سے کنارہ کشی کی ؟

جواب گوتم بدھ نے انتیس برس کی عمر میں زندگی سے کنارہ کشی کی ۔

سوال3: گوتم بدھ یوگی اور سنیاسی کیوں بنے ؟

جواب : گوتم بدھ قلبی اطمینان حاصل کرنے کے لئے یوگی اور سنیاسی بنے۔

سوال 4: گوتم بدھ کی تعلیمات میں چار اعلیٰ سچائیاں کون کون سی ہیں ؟

جواب : گوتم بدھ کی  تعلیمات  میں چار اعلیٰ سچائیاں یہ ہیں :

اول: انسانی زندگی اپنی جبلی حیثیت میں دکھوں کا مسکن ہے

دوئم: دکھوں کی وجہ  خواہشات کا ہونا

سوم: خواہشات کو بیدا ہونے سے روکا جا سکتا ہے

چہارم: اس کا اعلاج نہ کڑی تپسیا ہے اور نہ سہل پسندی ،بلکہ میانہ روی سے کام لے کر یہ مقصد حاصل کیا جا سکتا ہے ۔

سوال 5: آٹھ راست راہوں سے کیا مُراد ہے؟

جواب : آٹھ راست راہوں سے مراد وہ آٹھ رہنما اصول ہیں جو گوتم بدھ نے انسانی زندگی کے لئے وضع کیے ہیں ۔ان آٹھ اصولوں کو اشٹ انگ مارک بھی کہتے ہیں ۔وہ آٹھ اصول یہ ہیں :

صحیح علم، صحیح ارادہ ، صحیح کلام، جائز و حلال کمائی ، صحیح کوشش،نیک خیال، صحیح غور و فکر۔

سوال نمبر 3: کالم "الف" کو کالم "ب" کے ساتھ مناسب طریقے سے جوڑیئے:

الف

ب

گوتم بدھ

بدھ مت کا بانی

کپل وستو

شمالی ہندستان کا ایک شہر

یوگ

مذہبی ورزش

چار اعلیٰ سچائیاں   

بدھ مت کی بنیادی تعلیمات

راست فکر

آٹھ راست راہوں میں سے ایک

                         

سوال نمبر 5:- گوتم بدھ کے حالات زندگی پر دس جملے لکھئے:

جواب: گوتم بدھ کا اصلی نام سدھارتھ تھا ۔ جو کپل وستو کے ایک راجا کا بیٹا تھا ۔ وہ نیپال کی موجودہ سرحدوں کے بیچ لمبائی کے مقام پر 563 ق م میں پیدا ہوئے ۔  19 برس کی عمر میں ان کی شادی اپنی ہم عمر ماموں زاد بہن سے ہوئی ۔شاہی محل میں پر تعیش ماحول میں ان کی پرورش ہوئی تاہم وہ خود اس ماحول کا خوگر نہیں ہوئے ۔گوتم بدھ بدھ مذہب کے بانی ہے ۔ انہوں نے  انتیس بر س کی عمر میں ازدواجی زندگی سے کنارہ کشی کی اور یوگی بن گئے ۔پنتیس برس کی عمر میں وہ بدھ بن گئے جس کے معنی ایک "صاحب بصیرت" کے ہیں انہوں نے  انسانی زندگی کے لئے آٹھ رہنما اصول وضع کئے  جن پر عمل کرنا بدھ مذہب کے پیروکاروں  کے لازمی ہوتا ہے ۔ گوتم بد ھ  483 ق م میں وفات  پا گئے ۔


No comments:

Post a Comment