سبق۔۔۔اردو کہاں پیدا ہوئی
نذیر احمد ملک
سبق۔۔۔اردو کہاں پیدا ہوئی
سول نمبر 1۔اردواور کشمیری میں شامل چند مشترکہ الفاظ اپنی کاپی پر لکھیے؟
جواب۔ ممکن، اندر ،اثر ، دور، لاش، صندوق، کتاب وغیرہ
سوال2: سوچ کر بتائے کہ درج ذیل زبانیں کہاں بولی جاتی ہیں ؟
کشمیری، ڈوگری ،ملیالم، کنڑ ،تامل پنجابی، سندھی۔
کشمیری: یہ زبان ریاست جموں و کشمیر میں بولی جاتی ہے۔
ڈوگری: یہ زبان صوبہ جموں میں بولی جاتی ہے۔
ملیالم: یہ زبان ریاست کیرلا میں بولی جاتی ہے۔
کنڑ: یہ زبان ریاست کرنا ٹک میں بولی جاتی ہے۔
تامل: یہ زبان ریاست تامل ناڈو میں بولی جاتی ہے.
پنجابی: یہ زبان پنجاب میں بولی جاتی ہے.
سندھی: یہ زبان صوبہ سندھ ( پاکستان) میں بولی جاتی ہے۔
سوال نمبر 3: برصغیر ہندوپاک کو زبانوں کا عجائب خانہ کیوں کہا گیا ہے ؟
برصغیر ہندوپاک کو زبانوں کا عجائب خانہ اس لئے کہا گیا ہے کیونکہ یہاں ان گنت چھوٹی بڑی زبانیں بولی جاتی ہیں ان تمام زبانوں کے خطے اور علاقے مقرر ہیں یہ زبانیں قدیم ترین اور جدید ترین زبانوں کا خوبصورت ملاپ ہیں۔
سوال4:" اردو کہاں پیدا ہوئی" عنوان کے تحت مقابلے میں جن خیالات کا اظہار کیا ہے ان کو اپنے مختصر الفاظ میں تحریر کیجیے.
جواب: اردو صحیح معنوں میں ایک مخلوط زبان ہے یہ برصغیر میں مسلمانوں کی آمد کے بعد عربی فارسی ترکی اور بعض مقامی بولیوں کے میل جول اور ہندو ومسلمانوں کے سماجی اور معاشرتی ضرورتوں کے پیش نظر زیادہ ابھر کر سامنے آ گئی ۔مسلمانوں کے گہر تہذیبی اثرات نے جدید ہند آریائی زبانوں کی تقدیر روشن کی جس کی بدولت یہ زبانیں بہت جلد ارتقائی منزلیں طے کرنے لگیں ان زبانوں میں ایک زبان مختلف نام اختیار کرکے بالآخر اردو کہلائی۔
اس زبان کے آغاز و ارتقاء کے بارے میں ماہر لسانیات نے مختلف اور متضاد نظریات پیش کیے ہیں کسی کا ماننا ہے کہ اردو سندھ میں پیدا ہوئی ہے کوئی کہتا ہے کہ اردو پنجاب میں پیدا ہوئی ہے کسی کا نظریہ ہے کہ اردو کی جائے پیدائش دہلی ہے تو کوئی کہتا ہے کہ اردو کا تعلق سر زمین پنجاب سے ہے۔مگر اردو کے جائے پیدائش کے سلسلے میں ان متضاد نظریات میں آج کل جو نظریہ زیادہ عام اور قابل قبول ہے وہ یہ ہے کہ اردو دہلی اور اس کے گرد نواح میں کھڑی بولی ہریانوی اور برج بھاشا سے پیدا ہوئی ہے یہ نظریہ پروفیسر مسعود حسین خان نے اپنی کتاب "مقدمہ تاریخ زبان اردو " میں پیش کیا ہے۔
سوال 5:اردو کہاں پیدا ئی"کے زیر عنوان مضمون میں مندرجہ ذیل الفاظ کے متضاد تلاش کیجئے۔
تنزل۔آسان۔خاص۔قدیم۔تعجیل۔دور
الفاظ۔ ضد
تنزل۔ ارتقا
آسان۔ مشکل
خاص۔ عام
قدیم۔ جدید
تعجیل۔ تاخیر
دور۔ نزدیک/پاس
No comments:
Post a Comment