شمیم احمد شمیم
حالات زندگی
شمیم احمد شمیم 1934ء کو مولوی یعقوب کے گھر ضلع شوپیاں کے ایک دور افتادہ گاؤں ناسور میں پیدا ہوئے۔ماں باپ نے شمیم احمد نام رکھا اور سن شعور کو پہنچنے کے بعد ادب اور صحافت کی دنیا میں شمیم احمد شمیم کے نام سے متعارف ہوا۔ ابتدائی تعلیم آپ نے شوپیاں ہی میں حاصل کی اور مزید تعلیم حاصل کرنے کے لئے سرینگر آئے اور ایس۔پی کالج میں داخلہ لیا۔ بی ۔اے کا امتحان پاس کرتے ہی محکمہ اطلاعات میں ملازمت اختیار کی اور یہاں انھیں ماہنامہ"تعمیر"کی ادارت سونپی گئی ۔ اس زمانے میں انھوں نے جو تنقیدی مضامین تحریر کیے وہ فکر انگیز ہیں ۔شمیم سیمیابی طبیعت کے مالک تھے اسلئے ملازمت سے مستعفی ہوئے اور ایل ۔ایل۔ بی کی ڈگری حاصل کرنے کے لئے علی گڑھ چلے گئے ۔اسکے بعد وکالت کا پیشہ اختیار کیا۔
1904ء میں ہفت روز "آئینہ " نکالنا شروع کیا۔ اس اخبار کے کالم شمیم کی حقیقت بیانی کے مظہر تھے۔ آپ باریک بین تھے اور انسان کو پہنچانے کا ہنر خوب جانتے تھے۔ انھی خوبیوں کی وجہ سے وہ قد آور شخصیات کو محض چند الفاظ میں سمیٹ لینا جانتے تھے۔ان کا ایک مستقل کالم "چراغ بیگ" تھا جو بہت مشہور تھا اور اسے ایک ادب پارہ تصور کیا جاتا ہے۔ آپ صرف 45 سال کی عمر میں یکم مئی 1980ء کو اس جہاں فانی سے کوچ کر کئے۔
No comments:
Post a Comment