تازہ ترین

Saturday, August 8, 2020

Krishan chandar | کرشن چندر حیات و خدمات

Krishan chander
 Krishan chander
    کرشن چندر 

 کرشن چندر 23 نومبر 1914 ء کو وزیر آباد ضلع گجرانولہ پاکستان میں تولد ہوئے۔ کرشن چندر کے والد کا نام گوری شنکر تھا جو پیشے سے ایک میڈیکل آفیسر تھے ۔کرشن چندر کے بچپن میں ہی وہ ملازمت کے سلسلے میں  پونچھ کشمیر آگئے اور اپنے اہل خانہ کے ساتھ کافی برسوں تک کے لئے  یہاں مقیم ہوگئے ۔ کرشن چندر کی ابتدائی تعلیم پونچھ کے  وکٹوریہ ہائی اسکول میں ہوئی جو تقسیم ہند کے بعد اسلامیہ اسکول پونچھ کہلایا۔

      کرشن چندر نے 1929 کو ہائی اسکول کی تعلیم مکمل کی۔ 1933 میں بی اے مکمل کیا 1935 ء کو ایم اے انگریزی کیا بعد ازاں قانون کی تعلیم پائی ۔ 1939 میں آپ کا پہلا افسانوی مجموعہ شائع ہوااور 1943 کو آپ کا پہلا ناول شائع ہوا ۔ آپ نے کئی فلموں کی کہانیں ، منظر نامے اور مکالمے بھی لکھے ۔ شکست ،دھرتی کے لال ، دل کی آواز ، دو پھول ، من چلی، دو چور  ایسی فلمیں ہیں جہنوں نے کرشن چندر کی صلاحتوں کو پردے پر پیش کیا۔ آخر 8 مارچ 1977 کو دل کا دورہ پڑ جانے کی وجہ سے آپ  ممبئی مہاراشٹر میں انتقال کر گئے۔

No comments:

Post a Comment