آبی آلودگی پر مضمون || Essay on water pollution in Urdu

Anonymous
1
مضمون
پانی کی آلودگی /آبی آلودگی۔۔۔۔ 150 الفاظ پر مشتمل
آبی آلودگی کا مطلب پانی میں گندگی اور زہریلے مادوں کا شامل ہونا ہے، جس کی وجہ سے صاف پانی پینے اور استعمال کے قابل نہیں رہتا۔ اس کی سب سے بڑی وجہ کارخانوں سے نکلنے والا کیمیکل ملا پانی اور شہروں کا کوڑا کرکٹ ہے جو دریاؤں اور سمندروں میں پھینک دیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ فصلوں میں استعمال ہونے والی کھادیں اور کیڑے مار ادویات بھی بارش کے ذریعے پانی کو آلودہ کر دیتے ہیں، 
آلودہ پانی انسانوں، جانوروں اور آبی مخلوق کے لیے بہت خطرناک ہے کیونکہ اس سے ہیضہ، ٹائیفائیڈ اور یرقان جیسی بیماریاں پھیلتی ہیں۔ اگر ہم نے پانی کو صاف نہ رکھا تو مستقبل میں پینے کے صاف پانی کی شدید کمی ہو جائے گی۔ ہمیں چاہیے کہ پانی میں گندگی نہ پھینکیں اور حکومت کو چاہیے کہ وہ کارخانوں کے فضلے کو صاف کرنے کے لیے فلٹریشن پلانٹ لگائے تاکہ ہماری آنے والی نسلیں تندرست رہ سکیں۔

پانی کی آلودگی/آبی آلودگی

   
 مضمون
پانی کی آلودگی /آبی آلودگی۔۔ 200 الفاظ پر مشتمل
آبی الودگی سے مراد نا پسندیدہ اشیا کا بڑی مقدار  جیسے ٹھوس زرات ، حل شدہ نمکیات ، صنعتی ناکارہ اشیا ، گرد غبار اور حیاتیاتی اشیا  کا پانی میں پایا جانا ہے ۔ یعنی پانی کی طبعی ، کیمیائی یا حیاتیاتی خواص میں وہ تبدیلی جس کا استعمال نقصان دہ ہو ۔ آبی آلودگی کہلاتا ہے ۔
            پانی تمام جانداروں کی بنیادی ضرورت ہے اور اگر  پانی ہی آلودہ ، گندہ یا گدلا ہو جائے تو یہ تمام جانداروں کے لئے نقصان دہ ہو گا ۔ اسلئے ساری دنیا میں 900 ملین لوگوں کو صاف پانی دستیاب نہیں ہیں  جس کے نتیچے میں 4500 بچے روزانہ پانی کی بیماریوں کی وجہ سے مرتے ہیں  جو کہ  ایڈس جیسی خطرناک  بیماری ، ملیریا اور دق ( ٹی،بی)  سے مجموعی طور پر مرنے والوں کی تعداد کے مقابلے میں زیادہ ہیں  ۔
            آبی آلودی کے لئے قدرتی عمل بہت کم ذمہ ددار ہے جبکہ انسانی شرگرمیاں  ، بد احتیاطی اور غیر فطری طریقہ وغیرہ آبی آلودگی کے لئے زیادہ ذمہ دار ہیں ، اسلئے آبی آلودگی پر قابو پانی کا بہترین طریقہ یہی ہے  کہ انسان  احتیاطی اور روک تھام کے اقدامات کے ذریعے اس آلود گی پر پا سکتا ہے ۔ چناچہ ندی، نالوں اور دریاؤں کے قدرتی بہاؤ میں کوئی رخنہ نہ ڈالا جائے اور ان میں کسی بیرونی شے جیسے شہری اور صنعتی فضلہ کو شامل نہ ہونے دیا جائے ۔

Tags

Post a Comment

1Comments
Post a Comment