موسم بہار
|
یوں
تو سال میں چار موسم ہوتے ہیں ، موسم بہار موسم گرما،موسم خزاں، موسم سرما۔ مگر ان
تمام موسموں میں سب سے خوش گوار اور دلفریب موسم ،موسم بہار ہوتا ہے۔ موسم بہار
میں معتدل آب و ہوا ہوتا ہے ۔اس موسم میں ہر طرف پھول ہی پھول کھلے ہوئے ہوتے ہیں،
صحت افزا مقامات پر سیاحوں کا رش لگا رہتا ہے ۔لوگ تفریح کے لئے اسی موسم کو منتخب
کرتے ہیں کیونکہ اس موسم میں نہ گرمی کی شدت ہوتی ہے نہ سردی کا زور ہوتا ہے ۔لوگ
اس موسم کو شادی کے لئے موافق سمجھتے ہیں اکثر شادیاں اسی موسم میں انجام دی جاتی
ہے ۔
اس موسم میں میوہ درختوں کے پھول کھلتے ہیں
اور کئی فصلیں تیاری کے قریب ہوتے ہیں۔ کچھ فصلوں کے بھیج بوئے جاتے ہیں ۔سرسوں
اور گدم کی کھیت لہلہاتی نظر آتی ہے۔ اس
موسم میں دیہاتی لوگ کھیتی کرنے میں مصروف ہوتے ہیں
اس موسم میں سب سے پہلے یمبرزل کے پھول
کھلتے ہیں جو مرغزاروں کو خوبصوتی بخشتے ہیں ۔صبح کے وقت نئے اگنے والے سبزہ پر
اوس دلفریب نظارہ پیش کرتا ہے اور صبح جب
اس پر سورج کی روشنی پڑتی ہے تو ایسا لگتا ہے کہ جیسے جواہرات چمک رہے ہوتے ہیں
۔صبح کے وقت جب آنکھ کھلتی ہے تو پرندوں کی چہچہاہت سنائی دیتی جس سے انسان اطمنان
اور مسرت محسوس کرتا ہے ۔
No comments:
Post a Comment