تازہ ترین

Sunday, March 22, 2020

اخبار بینی کے فائدے || اخبار پڑھنے کے فائدے

اخبار بینی کے فائدے

دنیا بھر کے حالات سے آگاہی اور  دیگرمعلومات حاصل کرنے کے  بہت سے ذرائعے موجود ہیں ان میں ایک منفرد اور مقبول ذریعہ اخبار ہے ۔اخبار خواہ روزنامہ ہو کہ سہ روزہ یا ہفتہ وار اس کا مقصد فن ابلاغ ہے ۔عوام کو حالات اور واقعات سے آگاہ کرنا اور سماج میں رونما ہونے والی تبدیلوں سے واقف کرانا ہر اخبار کا فرض ہے ۔اخبار سماجی ادارہ جو سماج کو نہ صرف آئینہ دکھاتا ہے بلکہ اسکی تعمیر و تشکیل میں غیر معمولی  کردار ادا کرتا ہے ۔ عوام میں سیاسی ،سماجی شعور بیدار کرنا مثبت رحجانات کو فروغ دینا ، نیک اور صالح معاشرے کو تیار کرنا ۔ سماج کے مختلف طبقات کے درمیان محبت الفت کے جذبات کو پروان چڑھانا ہر اخبار کی ذمہ داری ہے۔ اسکے علاوہ عوام کو بہتر ین تفریح فراہم کرنا اور اس تفریح سے ان کی ذہنی تربیت کرنا بھی اخبار کا بنیادی کام ہے۔

         روزانہ اخبار پرھنے سے انسان دنیا اور اپنے گرو پیش کے حالات سے آگاہ رہتا ہے ۔  اخبار پرھنے سے نہ صرف خبروں سے اگاہی ملتی ہے بلکہ دیگر شعبوں سے متعلق بھی واقفیت ملتی ہے ۔ اخبار میں علمی مواد بھی ہوتا ہے جس تعلیمی فوائد حاصل ہو جاتے ۔ اخبار میں مختلف مو ضوعات پر روزانہ کالم لکھے جاتے ہے جن کو پڑھ کر قاری کے معلومات میں کافی اضافہ ہو جاتا ہے ۔  اخبار وہ ذریعہ ہے جس سے ہر خاص و عام واقفیت حاصل کرتا ہے ۔ اخبار میں صحت سے متعلق موضوعات ہوتے ہیں جن کو پرھ کر انسان صحت سے متعلق مسائل  سے اشنا ہوتا ہے ۔ اس کے علاوہ ادبی مضامین بھی پڑھنے کو ملتے ہیں جن سے ادبی معلومات میں خاطر خواہ اضافہ ہو جاتا ہے

              اخبار میں مختلف شخصیات کے متعلق سوانحی مضا مین شائع ہوتے ہے جو سبق آموذ ہوتے ہیں اخبار نہ صرف ہمیں حالات سے آگاہی دیتا ہے بلکہ ہمارے لئے تفریح کا سامان بھی مہیا کرتا ہے ۔ تفریح کے لئے ناولیں ،طنزو مزاح،افسانے، وغیرہ با قاعدگی سے شائع  ہوتے ہیں ۔ اسکے علاوہ موسم سے متعلق پیشن گوئیوں سے بر وقت آگاہ ہو جاتے ہیں ۔ الغرض اخبار پڑھنے کے کثیر فواعد ہے اسلئے آج بھی ہزاروں اخبار شائع ہو رہے ہیں اور ان کی تعداد میں روز بہ روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔ 

No comments:

Post a Comment