پڑھائی میں دلچسپی لینے کے لیے اپنے چھوٹے بھائی کے نام خط لکھیے
کمرہ امتحان/اپنا نام
شہر: (الف، ب، ج)
مورخہ: ۱۶ جنوری ۲۰۲۶ء
پیارے بھائی
السلام علیکم
امید ہے آپ خیریت سے ہوں گے۔ کل ہی امی جان کا خط ملا، جسے پڑھ کر مجھے تھوڑی پریشانی ہوئی۔ انہوں نے لکھا ہے کہ آپ آج کل پڑھائی پر توجہ نہیں دے رہے اور اپنا زیادہ تر وقت کھیل کود میں ضائع کر رہے ہیں۔
پیارے بھائی! آپ جانتے ہیں کہ تعلیم ہماری زندگی میں کتنی اہمیت رکھتی ہے۔ یہ پڑھنے اور کچھ بننے کا وقت ہے۔ اگر آپ ابھی محنت کریں گے تو بڑے ہو کر ایک کامیاب انسان بنیں گے اور اچھی زندگی گزاریں گے۔ کھیل کود بھی صحت کے لیے ضروری ہے، لیکن ہر کام اپنے وقت پر ہی اچھا لگتا ہے۔
میں آپ سے امید کرتا ہوں کہ آپ میری نصیحت پر عمل کریں گے اور اب دل لگا کر پڑھائی کریں گے، تاکہ سالانہ امتحان میں اچھے نمبر لے سکیں۔
امی اور ابو کی خدمت میں میرا سلام عرض کیجیے گا۔
فقط آپ کا بڑا بھائی،
(دستخط)
جس کو خط لکھا جائے یہاں اس کا نام لکھیے
شہر
پن