جنگ اور امن پر مضمون

URDU DARASGAH
0

 جنگ اور امن

جنگ ہمیشہ تباہی اور بربادی کا سبب بنتی ہے۔ اس میں بے شمار معصوم جانیں ضائع ہو جاتی ہیں، بستیاں ویران ہو جاتی ہیں، معصوم بچے یتیم اور عورتیں بیوہ ہو جاتی ہیں۔ جنگ سے نہ صرف ملک کا سکون برباد ہوتا ہے بلکہ تعلیم، معیشت اور ترقی سب رک جاتی ہیں۔ تاریخ گواہ ہے کہ جہاں جنگ ہوئی وہاں غم ، مایوسی اور اندھیرا چھا گیا۔

اس کے برعکس امن اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے۔ امن سے انسان اپنی زندگی سکون سے گزارتا ہے۔ امن ہی کی بدولت علم و ہنر پروان چڑھتا ہے، تجارت بڑھتی ہے اور ملک ترقی کی راہوں پر گامزن ہوتا ہے۔ امن کا ماحول محبت، بھائی چارہ اور تعاون کو فروغ دیتا ہے۔

لہٰذا ہمیں چاہیے کہ نفرت، دشمنی اور جنگ کی بجائے امن، برداشت اور محبت کو اپنائیں تاکہ ہماری دنیا ایک پرسکون اور خوشحال بستی بن سکے۔


Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)