نظم خاک وطن کے سوالات

URDU DARASGAH
0

سوالات 

سوال:امن کو شاعر نے کیوں ضروری قرار دیا ہے ؟

(ج) ملک کی معاشی ترقی اور خوشحالی کے لئے شاعرنے امن کوضروری قرار دیا ہے۔

سوال:وطن کی کن چیزوں سے شاعر  محبت کا اظہار کرتا ہے؟

جواب: شاعر نے وطن کی مٹی ، باغات، دلفریب وادیوں،سر سبز لہلہاتی کھیتوں ، آبشاروں ، دریاؤں اور ملک کی تاریخی عمارات سے محبت کا اظہار کیا ہے۔

سوال:- شاعر کو کون کون سے تہوار پسند ہیں جن کے سدا منائے جانے کی وہ دعا مانگتا ہے ؟

(جواب) شاعر کو عید اور دیوالی جیسے تہوار پسند ہیں اور انہی تہواروں کوسدا منانے جانے کی دعا مانگتا ہے۔

(سوال) سیکری کے محل، تاج اور اجنتا کی کیا اہمیت ہے؟

(ج) سیکری کے محل، اجنتا اور تاج محل کی تاریخی اہمیت ہے۔ ان سے ہندوستان کی تاریخ ، ثقافت، تہذیب و تمدن اور فن تعمیر کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔

سوال: فطرت کے کن مناظر سے شاعر متاثر ہے ؟

(ج) شاعر ملک کی وادیوں جھیلوں ، چشموں اور خاص کروادی کشمیر کے باغات اور پہاڑوں کے فطری مناظر سے متاثر ہیں۔

باقی اسباق کے نوٹس کے لیے یہاں کلک کریں 

Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)