سبق جابر بن حیان کے سوالات

URDU DARASGAH
0

سبق جابر بن حیان کے سوالات 

سوالات :-

(سوال) جابر بن حیان کون تھا ؟

 (جواب) جابربن حیان ایک کیمیا گر تھا ۔

(سوال) جابر بن حیان کی تعلیم و تربیت کہاں ہوئی ؟

(جونی) جابر بن حیان کی تعلیم و تربیت کوفہ میں ہوئی۔

(سوال) جابر بن حیان کا کیا نام تھا اور وہ کیا کام کرتے تھے ؟

(جواب) اُس کا نام جابرتھا اور وہ علم کیمیا میں تحقیق و تجربات کا کام کرتا تھا

<

(سوال) جابر بن حیان نے کون سی چیز ہیں ایجاد کیں ؟

(جواب) جابر بن حیان نے  کئی چیزیں ایجاد کیں ہیں جن میں چند حسب ذیل ہیں: 

1۔ ٹھوس چیزوں  کو بخارات میں تبدیل کرنے کا طریقہ 2۔ دواؤں کو محفوظ رکھنے کام طریقہ  3۔ آکسیڈیشن    کا طریقہ  4۔  لوہے کو  زنگ سے بچانے کا طریقہ 5۔ چمڑا رنگنے کا طریقہ  6۔ بالوں کو کالا کرنے کا نسخہ  7۔ قلمی شورے کا تیز اب سونا پگھلانے والا تیزاب ۔

 (سوال) جابر کو بعداد آنے کی دعوت کس نے دی؟

(جواب) جابر کو بغداد آنے کی دعوت خلیفہ ہارون رشید نے دی ۔

(سوال) خلیفہ ہارون رشید نے جابرکے ساتھ کیا سلوک کیا ؟

(جواب) ہارون رشید نے جابر کے ساتھ اچھا سلوک کیا اور اسے انعام واکرام سے نوازا.

(سوال) لیبارٹری کسے کہتے ہیں؟

(جواب) وہ کمرہ جہاں سائنس کے تجربات کیے جاتے ہے اسے لیبارٹری کہتے ہیں ۔

(سوال) نائٹرک ایسڈ کو کس دھات کے برتن میں رکھا جا سکتا ہے ؟

(جواب) نائیٹرک ایسڈ کو سونے یا شیشے کے برتن میں رکھا جا سکتا ہے۔ 

(سوال) جابر بن حیان کو علم کیمیا کا بابا آدم کیوں کہتے ہیں۔

 جواب۔  جابر بن حیان دنیا کا پہلا سائنس دان ہے جس نے علم کیمیا میں تجربات کو اہمیت دی اور اپنی ساری زندگی تجربات میں صرف کی ، اسلیےجابر کو علم کیمیا کا بابا آدم کہا جاتا ہے۔

ذیل کے محاوروں کوجملوں میں استعمال کیجئے )

فکر لاحق ہونا - اُس کو صرف اپنے بیٹے کی فکر لاحق تھی ۔

2 بوجھ پڑنا : رشید پر اپنے سارے خاندان کا بوجھ پڑ گیا۔ 3۔کوٹ کوٹ کر بھرنا : جابر میں تلاش و جستجو کا مادہ کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا تھا۔ 

4۔دھن سوار ہوتا : اسکو ڈاکٹر بنے کی دھن سوار ہے۔

5۔ بابا آدم: اردو کا بابا آدم مولوی عبد الحق ہیں۔

(4) سوچے اور ذیل کے جملوں کو پورا کیجے :-

مثال ایجاد کرنے والے کو موجد کہتے ہیں

1- کیمیا بنانے والے کو کیمیا گر کہتے ہے

۲ عطر بیچنے والے کو عطار کہتے ہے۔ 

۳- صبر کرنے والے کو صابر کہتے ہے۔ 

4۔رنگنے والے کو رنگ ریز کہتے ہے

5۔ شیشہ بنانے والے کی شیشہ ساز کہتے ہے 

 6۔زیور بنانےوالے کو سونار کہتے ہے

7۔ لوہے کے اوزار بنانے والے کو لوہار کہتے ہے۔

8۔پڑھانے والے کو معلم کہتے ہے :

9۔ علم حاصل کرنے والے کو متعلم کہتے ہیں

باقی اسباق کے نوٹس کے لیے یہاں کلک کریں 

Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)