ٹیلی ویژن پر مضمون
جدید ذرائع ابلاغ میں ٹیلی ویژن ایک مقبول اور موثر ترین ذریعہ ہے.ٹیلی ویژن(بعید نما) ایک مرکب لفظ ہے ٹیلی کا معنی ہے دور اور ویژن کا معنی ہے دیکھنا مجموعی طور پر اس کا معنی ہے دور سے دیکھنا یا فاصلے سے دیکھنا۔ ٹیلی ویژن کو سائنس کی ایک شاندار ایجاد سمجھا جاتا ہے۔ اسے اردو میں بعید نما کہا جاتا ہے کیونکہ یہ دور کی چیزوں کا نظارہ پیش کرتا ہے۔ ٹیلی ویژن پر مناظر دیکھ کر لگتا ہے کہ اس پر نشر ہونے والے واقعات دور نہیں بلکہ آنکھوں کے سامنے ہو رہے ہیں۔ عوام کو محظوظ کرنے اور ملک و دنیا کی خبریں بتانے والی یہ ڈیوائس آج بہت مقبول ہوچکی ہے۔
ٹیلی ویژن کی ایجاد سائنسدان جے ایل بیرڈ نے کی تھی۔ شروع میں اس پر صرف بلیک اینڈ وائٹ تصویریں نظر آتی تھیں۔ اب اس پر رنگین تصویریں بھی دیکھی جا سکتی ہیں۔ ہم تصویر کو اسی رنگ میں دیکھتے ہیں جس میں تصویر لی گئی ہے۔ ٹیلی ویژن پر پروگرام اس کے مرکز سے نشر ہوتے ہیں ۔ آج کل نشریات ڈیجیٹل ہو چکی ہیں، جس سے ناظرین کو ایک واضح تصویر ملتی ہے۔اس جدید دور میں ٹیلی ویژن لوگوں کی تفریح کا سب سے مقبول ذریعہ بن چکا ہے۔ ٹیلی ویژن کے ذریعے ہر طبقے اور علاقے کے لوگوں کے لیے طرح طرح کے تفریحی اور تعلیمی پروگرام نشر کیے جاتے ہیں جن کے ذریعے تفریح کے علاوہ ملک کے سماجی، سیاسی اور دیگر مسائل سے آگاہی حاصل ہوتی ہے۔ٹیلی ویژن نے دیگر شعبوں کے ساتھ ساتھ تعلمی میدان میں بھی انقلاب پیدا کیا ہے آج طلباء گھر بیٹھے ملک کے مشہور اور ذہین اساتید سے درس حاصل کرتے ہیں ۔
ٹیلی ویژن کے بہت سے فوائد ہیں۔ لیکن ان کے ساتھ کچھ نقصانات بھی ہیں، یہ لوگوں کو تفریح کی اجازت دیتا ہے، لیکن زیادہ ٹیلی ویژن دیکھنے سے آنکھوں اور دماغ سے متعلق کئی طرح کی بیماریاں لاحق ہونے کا مسئلہ پیدا ہوتا ہے۔ یہاں تک کہ گھنٹوں ٹیلی ویژن دیکھنا بھی جسمانی تھکاوٹ اور سستی کا باعث بنتا ہے۔ لوگوں کا جو وقت پہلے سماجی کاموں میں گزرتا تھا اب وہ وقت ٹیلی ویژن دیکھنے میں گزر رہا ہے۔ بچے کھیلنے کے بجائے ٹیلی ویژن سے چپک کر کارٹون دیکھنے کو ترجیح دیتے ہیں اس لیے لوگوں کو صرف ایک مخصوص وقت کے لیے ٹیلی ویژن دیکھنا چاہیے
نوجوانوں میں ضرورت سے زیادہ ٹی وی دیکھنے کی عادت نے انہیں غلط سمت دکھائی ہے۔محقیقین کا خیال ہے کہ آج کل نوجوان نسل مختلف فرضی پروگرامز سے متاثر ہو کر جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث ہو رہے ہیں ۔ کثرت سے ٹیلی ویژن دیکھنا ایک بری چیز ہے اسے آپ کے وقت کا ضیاع بھی ہے۔
No comments:
Post a Comment