اردو مضمون: موسم سرما/کشمیر میں نوسم سرما
![]() |
| موسم سرما کی خوبصورتی اور برف باری کے دلکش مناظر |
📑 فہرستِ مندرجات (Table of Contents)
اردو مضمون: موسم سرما (سردی کا موسم)
موسم سرما: سرد ترین اور طویل راتوں کا موسم
موسم سرما سرد ترین موسم ہوتا ہے۔ اس موسم کو 'جاڑا' بھی کہتے ہیں۔ اس موسم میں دن چھوٹے اور راتیں لمبی ہوتی ہیں، اور درجہ حرارت نمایاں حد تک گر جاتا ہے۔ ہمارے ملک میں موسمِ سرما نومبر سے فروری تک رہتا ہے۔ 21 دسمبر کو سال کی سب سے لمبی رات اور دن سب سے چھوٹا ہوتا ہے۔ موسم سرما میں سورج کی شعاعیں زمین پر سیدھے رخ نہیں آتیں۔ جب شمالی نصف کرّے میں موسم سرما ہوتا ہے تو جنوبی نصف کرّے میں موسم گرما ہوتا ہے۔ اس موسم میں درجہ حرارت گرنے اور شدید سردی کی وجہ سے زمین پر پالا پڑتا ہے۔
برف باری کے دلکش مناظر اور سرمائی کھیل
موسم سرما میں سرد علاقوں میں برف باری ہوتی ہے۔ میدان اور پہاڑ برف کی سفید چادر اوڑھ لیتے ہیں، اور دور دور تک برف ہی برف دکھائی دیتی ہے جس سے درجہ حرارت منفی میں چلا جاتا ہے۔ سردی کی اس شدت سے جھیلیں اور چشمے جم جاتے ہیں اور چھتوں سے ٹپکنے والا پانی 'قلمِ یخ' (icicles) کی صورت اختیار کر لیتا ہے۔ موسم سرما کے دوران جن علاقوں میں برف باری ہوتی ہے، وہاں مختلف سرمائی کھیلوں کا انعقاد کیا جاتا ہے، جنہیں دیکھنے کے لیے سیاح دور دور سے آتے ہیں اور ان کھیلوں سے بھرپور لطف اندوز ہوتے ہیں۔
سردی کی شدت اور انسانی زندگی پر اثرات
موسم سرما کی ٹھنڈی ٹھنڈی ہوائیں انسانوں کو گرم کپڑوں میں لپٹے رہنے پر مجبور کر دیتی ہیں۔ ہواؤں کے خنک جھونکوں سے طبیعت مچل جاتی ہے اور جسم میں حرارت کی طلب بڑھ جاتی ہے۔ ٹھنڈک کو دور کرنے کے لیے انسان مختلف قسم کے گرم ملبوسات اور بہت ساری حرارت بخش چیزوں کا استعمال کرنے میں مگن ہو جاتے ہیں۔
📚 مزید مفید نوٹس
اگر آپ نے موسم سرما کا یہ مضمون پڑھ لیا ہے تو درج ذیل اہم مضامین بھی ضرور ملاحظہ کریں۔
📖 Urdu Darasgah پر اردو مضامین اور امتحانی نوٹس روزانہ اپ ڈیٹ کیے جاتے ہیں۔
🔔 اردو درسگاہ کے ساتھ جڑے رہیں!
بہترین امتحانی نوٹس اور تعلیمی مضامین سب سے پہلے حاصل کرنے کے لیے ہمارے بلاگ کا وزٹ جاری رکھیں اور کمنٹ میں اپنی رائے دیں۔
مزید نوٹس ملاحظہ کریںاکثر پوچھے گئے سوالات (FAQs)
موسم سرما کی کیا پہچان ہے؟
موسم سرما سال کا سرد ترین موسم ہوتا ہے جس میں دن چھوٹے اور راتیں لمبی ہوتی ہیں اور درجہ حرارت کافی گر جاتا ہے۔
سال کی سب سے لمبی رات کون سی ہوتی ہے؟
21 دسمبر کو سال کی سب سے لمبی رات اور دن سب سے چھوٹا ہوتا ہے۔
موسم سرما میں کون سے کھیل کھیلے جاتے ہیں؟
جن علاقوں میں برف باری ہوتی ہے، وہاں آئس سکیٹنگ اور سکیئنگ جیسے مختلف سرمائی کھیلوں کا انعقاد کیا جاتا ہے جو سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنتے ہیں۔
