تازہ ترین

Friday, August 21, 2020

حالات زندگی مرزا اسد اللہ خان غالب

بسم اللہ الرحمن الرحیم
مرزا اسد اللہ خان غالب
اسد اللہ خان نام ،غالب تخلص تھا اور مرزا نوشہ لقب 1797 عیسوی میں تولد ہوئے  ان کے والد عبداللہ بیگ خان اور چچا نصراللہ بیگ ان دونوں فوج میں ملازم تھے مرزا ابھی چار برس کے تھے کہ والد کا انتقال ہوگیا اس کے بعد چچا نے پرورش کی ذمہ داری سنبھالی مگر چار برس بعد انہوں نے بھی دنیا کو خیرباد کہہ دیا اور آپ کو نانہال آنا پڑا ۔مزا کا بچپن اگرہ میں گزرا جہاں انہوں نے شیخ معظم سے ابتدائی تعلیم حاصل کی ،تیرہ برس کی عمر میں آپ کی شادی نواب الہی بخش کی بیٹی امراء بیگم سے ہو گئی اس کے بعد غالب نے دہلی میں مستقل سکونت اختیار کی غالب مالی اعتبار سے کبھی آسودہ حال نہیں  رہے ان کے اخراجات ہمیشہ آمدنی سے زیادہ تھے انہوں نے اپنا کوئی ذاتی مکان نہیں بنایا تھا بلکہ کرایہ کے مکان میں گزارہ کیا آپ کو جو وظیفہ ملتا تھا 1857 عیسوی کی بغاوت کے بعد وہ بھی بند ہوگیا اور پھر دوبارہ شروع کروانے کے لئے انہیں عدالت کا سہارا لینا پڑا آپ نے دو بار رامپورکا سفر بھی کیا جو مختلف اعتبار سے غالب کی زندگی میں اہم ہے۔ غالب ایک خوداراور شفیق انسان تھے آپ کے دوستوں کا حلقہ بہت وسیع کیا تھا جن میں ہر مذہب و ملت کے لوگ تھے وہ ہمیشہ ہر کسی کے ساتھ کشادہ پیشانی سے ملتے تھے ذوق کے انتقال کے بعد بہادر شاہ ظفر نے غالب کو اپنا استاد مقرر کیا تھا ۔ وہ 72سال کی عمر میں 1869عیسویں میں آپ نے انتقال کیا درگاہ حضرت نظام الدین رحمۃ اللہ علیہ کے احاطے میں دفن کیے گئے

No comments:

Post a Comment