موسم بہار پر مضمون | Mausam-e-Bahar Essay in Urdu

Anonymous
0

اردو مضمون: موسم بہار

موسم بہار پر اردو مضمون اور قدرتی مناظر
موسم بہار کی دلکشی اور قدرتی مناظر کا خوبصورت نظارہ

موسم بہار: سب سے دلفریب موسم

یوں تو سال میں چار موسم ہوتے ہیں: موسم بہار، موسم گرما، موسم خزاں اور موسم سرما۔ مگر ان تمام موسموں میں سب سے خوشگوار اور دلفریب موسم، موسم بہار ہوتا ہے۔ موسم بہار میں معتدل آب و ہوا ہوتی ہے۔ اس موسم میں ہر طرف پھول ہی پھول کھلے ہوئے ہوتے ہیں اور صحت افزا مقامات پر سیاحوں کا رش لگا رہتا ہے۔

تفریح اور تقریبات کا بہترین وقت

لوگ تفریح کے لئے اسی موسم کو منتخب کرتے ہیں کیونکہ اس موسم میں نہ گرمی کی شدت ہوتی ہے اور نہ سردی کا زور ہوتا ہے۔ لوگ اس موسم کو شادی کے لئے نہایت موافق سمجھتے ہیں، اسی لیے اکثر شادیاں اسی موسم میں انجام دی جاتی ہیں۔

قدرتی مناظر اور کسانوں کی مصروفیات

اس موسم میں میوہ دار درختوں کے پھول کھلتے ہیں اور کئی فصلیں تیاری کے قریب ہوتی ہیں۔ کچھ نئی فصلوں کے بیج بوئے جاتے ہیں۔ سرسوں اور گندم کے کھیت لہلہاتے نظر آتے ہیں۔ اس موسم میں دیہاتی لوگ کھیتی باڑی کرنے میں پوری طرح مصروف ہوتے ہیں۔

پرندوں کی چہچہاہٹ اور صبح کا دلکش نظارہ

اس موسم میں سب سے پہلے یمبرزل کے پھول کھلتے ہیں جو مرغزاروں کو بے پناہ خوبصورتی بخشتے ہیں۔ صبح کے وقت نئے اگنے والے سبزے پر اوس ایک دلفریب نظارہ پیش کرتی ہے، اور صبح جب اس پر سورج کی روشنی پڑتی ہے تو ایسا لگتا ہے کہ جیسے جواہرات چمک رہے ہوں۔ صبح کے وقت جب آنکھ کھلتی ہے تو پرندوں کی چہچہاہٹ سنائی دیتی ہے، جس سے انسان دلی اطمینان اور مسرت محسوس کرتا ہے۔

📚 مزید مفید نوٹس

اگر آپ نے موسم بہار کا یہ مضمون پڑھ لیا ہے تو درج ذیل اہم مضامین بھی ضرور ملاحظہ کریں۔


📖 Urdu Darasgah پر اردو مضامین اور امتحانی نوٹس روزانہ اپ ڈیٹ کیے جاتے ہیں۔

🔔 اردو درسگاہ کے ساتھ جڑے رہیں!

بہترین امتحانی نوٹس اور تعلیمی مضامین سب سے پہلے حاصل کرنے کے لیے ہمارے بلاگ کا وزٹ جاری رکھیں اور کمنٹ میں اپنی رائے دیں۔

اکثر پوچھے گئے سوالات (FAQs)

سال میں کتنے موسم ہوتے ہیں؟

سال میں بنیادی طور پر چار موسم ہوتے ہیں: موسم بہار، موسم گرما، موسم خزاں اور موسم سرما۔

موسم بہار کی کیا خصوصیات ہیں؟

موسم بہار میں آب و ہوا معتدل ہوتی ہے، ہر طرف پھول کھلتے ہیں، سبزہ لہلہاتا ہے اور نہ زیادہ گرمی ہوتی ہے اور نہ ہی سردی کا زور ہوتا ہے۔

موسم بہار میں کسانوں کی کیا مصروفیات ہوتی ہیں؟

اس موسم میں کسان اپنے کھیتوں میں بہت مصروف رہتے ہیں، کچھ فصلیں تیاری کے قریب ہوتی ہیں اور نئی فصلوں کے بیج بھی اسی موسم میں بوئے جاتے ہیں۔

Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)