عید/ عیدین
|
عید
مسلمانوں کا تہوار ہے ۔ عید کے معنی خوشی کے ہیں ۔اس دن امت مسلمہ خوشی کا اظہار
کرتی ہے۔ امتِ مسلمہ سال میں دو عیدیں مناتی ہے ۔ ایک عید الفطر دوسری عید الاضحیٰ
۔
عید الفطر:- عید
الفطر ماہ رمضان ختم ہونے کے بعد شوال کی پہلی تاریخ کو منائی جاتی ہے۔
ماہ رمضان میں مسلمان روزے رکھتے ہیں اور شوال کی پہلی تاریخ کو روزے کھولتے ہیں ۔
عید الفطر کی نماز سے پہلے مسلمان روزوں کا فطرہ
اد ا کرتے ہیں اور عید کی دو رکعتیں نماز عید گاہ میں ادا کرتے ہیں ۔ عید
الفطر کا چاند نظر آتے ہی مسلمان
خوشی محسوس کرتے ہیں ۔اس دن لوگ ایک دوسرے سے گلے مل کر خوشی کا اظہار کرتے ہیں اور ایک
دوسرے کو عید کی مبارک باد دیتے ہیں ۔
گھروں میں لذیذ پکوان تیار کیے جاتے ہیں اور گھر کے بڑے افراد بچوں کو عیدی دیتے ہیں ۔
عید الاضحیٰ : یہ امتِ مسلمہ کی دوسری عید ہوتی ہے ۔ اس عید
کو مسلمان بڑی عید اور عید قربان بھی کہتے ہیں ۔ یہ عید امتِ مسلمہ ذی الحجہ کی
دسویں تاریخ کو منائی جاتی ہے ۔ یہ عید
حضرت ابراہیم کی قربانی کی یاد میں منائی
جاتی ہے ۔ اس دن حضرت ابراہیم ؑ نے اللہ کے حکم
کی تعمیل میں اپنے بیٹے حضرت اسماعیل ؑ
کو قربان کرنے کا ارادہ عمل میں
لایا تھا ۔ مگر اللہ تعالیٰ نے اس کی جگہ
ایک دُم رکھا اور حضرت اسماعیل ؑ کوزبح کی جگہ ہٹا دیا ۔ اسی روز سے مسلمان یہ عید مناتے آئے ہیں اور اپنے جانوروں کی
قربانی کرتے آئے ہیں بعد میں یہ قربانی کا
گوشت یتیموں ، غربا ء ، مساکین ، عزیز و اقارب میں تقسیم کرتے ہیں ۔ عید الفطر کی
طر ح اس روز بھی امتِ مسلمہ خوشی مناتے ہیں ۔عید کی دو رکعت نماز عید گاہ میں
پڑھتے ہیں ،ایک دوسرے کو گلے ملتے ہیں اور
عید کی مبارک باد دیتے ہیں ۔
عیدین خوشیوں کے تہوار بھی ہیں اور ہمیں
اپنے فرائض سے آشنا بھی کرتے ہیں ۔مسرت کے یہ موقعے ہمیں یتیموں، مساکین ، غربا وغیر ہ کے حقوق کی ادائیگی کا درس دیتے
ہیں غرض یہ تہوار خیر و برکت کے ساتھ
ساتھ روادای اور ہم آہنگی کے تہوار ہیں ۔
No comments:
Post a Comment