علم ہجا :۔ قواعد کا وہ حصہ جس میں حروف تہجی اور انکی حرکات پر بحث کی جاتی ہے ۔
حروف تہجی:
حرف: حرف وہ علامت ہوتی ہے جو زبان کی نشان دہی کرتا ہے۔
جہاں تک رہی بات آواز کی تو ہر زبان میں مخصوص تکلمی آوازیں ہوتی ہیں جن کی مدد سے الفاظ بنائے جاتے ہیں اور انہی تکلمی آوازوں پر زبان کی عمارت تیار کی جاتی ہے۔
تَہجی:- تہجی کا معنی ہجے کرنا یعنی حروف کا الگ الگ پڑھنا ۔اردو حروف تہجی کا رشتہ عربی فارسی کی مدد سے قدیم تریں زبان سے ملتا ہے
حروف تہجی:- اردو میں حروف تہجی کی کل تعداد 50 ہے (بعض کے نذدیک 52 ھ اور ء کو ملا کے) اردو حروف تہجی میں دو طرح کے حروف شامل ہے ۔
1۔ مفرد حروف 2۔مرکب حروف
مفردحروف:- یہ حروف صرف ایک حرف پر مشتمل ہوتے ہیں جن کی تعداد 36 ہیں ۔کچھ لوگ اس میں ء،ھ کو شامل کرتے ہیں جس سے اس کی تعداد 38 ہو جاتی ہے
اردو کے مفرد حروف مع تلفظ:-
ا الف ب۔ بے ،پ ۔پے ،ت۔تے ،ٹ۔ٹے ،ث۔ثے
ج۔جیم ،چ۔چے ، ح۔حے، خ۔خے ،
د۔دال، ڈ۔ڈال ،ذ۔ذال
ر۔رے، ڑ۔ڑے ،ز۔زے، ژ۔ژۓ
س۔سین ،ش۔شین ،ص۔صاد ، ض۔ضاد
۔ط۔/طئے، ظ/۔ظئے
ع۔عین ،غ۔غین
ف۔فے ،ق۔قاف
ک۔ کاف، گ۔ گاف
ل۔لام ،م۔ میم ،ن۔ نون ،و۔ واؤ
ہ۔ہےَ ،ھ۔ دوچشمی ہَے ،ء۔ ہمزہ
ی ۔ چھوٹی یئے ،ے۔ بڑی یئے
مرکب حروف :- اردو میں مفرد حروف کے ساتھ دوچسمی ھ ملاکر مرکب حروف بناتے ہیں ۔اردو میں مرکب حروف 14 ہیں ۔" بھ،پھ،تھ ،ٹھ، جھ،چھ،دھ،ڈھ،ڑھ،کھ،گھ،لھ،مھ، نھ۔
No comments:
Post a Comment