بجلی کی ناقص ترسیل اور غیر اعلانیہ کٹوتی کے خلاف درخواست
ترقیاتی کمشنر صاحب کے نام مکمل شکایتی درخواست
📑 فہرستِ مضامین
✍️ بجلی کی ناقص ترسیل اور غیراعلانیہ کٹوتی کے خلاف درخواست
بخدمت جناب ترقیاتی کمشنر صاحب ضلع __________
جنابِ عالی!
باادب گزارش ہے کہ ہمارے علاقے میں گزشتہ کئی دنوں سے بجلی کی ترسیل کا نظام نہایت ناقص ہے۔ بجلی کی بار بار غیر اعلانیہ کٹوتی اور وولٹیج میں کمی بیشی کی وجہ سے اہلِ علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ خاص طور پر طلبہ کی پڑھائی، دکانداروں کے کاروبار اور گھریلو کام کاج بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ کم وولٹیج اور بار بار بجلی آنے جانے سے گھریلو برقی آلات کے خراب ہونے کا بھی خدشہ رہتا ہے۔
لہٰذا آپ سے مؤدبانہ درخواست ہے کہ اس مسئلے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ محکمہ کو ہدایت فرمائیں کہ ہمارے علاقے میں بجلی کی غیر ضروری کٹوتی ختم کرکے مناسب وولٹیج کے ساتھ باقاعدہ اور بلا تعطل بجلی فراہم کی جائے۔
ہم آپ کے بے حد شکر گزار ہوں گے۔
شکریہ
العارض
نام: ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
علاقہ: ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
درخواست لکھتے وقت سب سے پہلے مخاطب کا نام اور عہدہ، اس کے بعد ضلع، موضوع، سلام اور درخواست کا اصل متن لکھیں۔ آخر میں شکریہ، والسلام، درخواست گزار، علاقہ اور تاریخ درج کرنا نہ بھولیں۔
❓ اکثر پوچھے جانے والے سوالات
صرف ایک درخواست یاد کرنے کے بجائے اردو کی مزید اہم درخواستیں، خطوط، مضامین، گرامر اور جماعت دسویں کے مفید نوٹس بھی ضرور دیکھیں۔
📝مذید اہم نوٹس دیکھیں