ولی دکنی | حالاتِ زندگی، غزل گوئی، تشریح اور سوالات و جوابات
ولی دکنی
حالاتِ زندگی
ولی دکنی، جن کا اصل نام ولمحمد تھا، 1668ء میں اورنگ آباد (دکن) میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اعلیٰ تعلیم احمد آباد میں حاصل کی، جو اس زمانے میں علم و ادب کا اہم مرکز تھا۔ بعد ازاں گجرات، سورت اور دہلی کا بھی سفر کیا۔
دہلی میں ان کی ملاقات سعد اللہ گلشن سے ہوئی، جنہوں نے ولی کو مشورہ دیا کہ فارسی مضامین کو ریختہ (اردو) میں پیش کریں اور دکنی الفاظ کی جگہ عام فہم اور فارسی آمیز زبان استعمال کریں۔ ولی نے اس مشورے پر عمل کیا، جس کے نتیجے میں ان کا کلام بے حد مقبول ہوا۔ ان کے اشعار درباروں، ادبی محفلوں اور عام لوگوں میں یکساں پسند کیے گئے۔ولی دکنی کو اردو غزل کا بانی اور ابتدائی معمار سمجھا جاتا ہے۔ ان کی وفات کے بارے میں مختلف آراء ہیں، تاہم اکثر محققین کے مطابق ان کا انتقال تقریباً 1708ء میں ہوا۔
5۔ ولی دکنی کی غزل گوئی
ولی دکنی نے شاعری کی مختلف اصناف میں طبع آزمائی کی، لیکن غزل کو اپنی اصل پہچان بنایا۔ انہوں نے اردو غزل کو نئی وسعت، نیا انداز اور ادبی وقار عطا کیا۔ ان کی زبان نہایت سادہ، رواں اور دلنشین ہے، جس کی وجہ سے ان کا کلام عام قاری بھی آسانی سے سمجھ لیتا ہے۔
ولی نے فارسی بحور، خوبصورت تشبیہوں، استعاروں اور مناسب صنعتوں کا کامیاب استعمال کیا۔ ان کے اشعار میں عشق، حسن، فطرت اور انسانی جذبات کی نہایت دلکش تصویر ملتی ہے۔ اگرچہ ان کی شاعری میں فلسفیانہ مباحث کم ہیں، لیکن زبان کی شیرینی، سادگی اور حسنِ بیان نے انہیں اردو غزل کے اولین عظیم شاعروں میں شامل کر دیا۔ اسی لیے ولی دکنی کو اردو غزل کی ترقی میں بنیادی حیثیت حاصل ہے۔
غزل نمبر 1
شعر 1
بے وفائی نہ کر خدا سوں ڈر
جگ ہنسائی نہ کر خدا سوں ڈر
شعر 2
ہے جدائی میں زندگی مشکل
آ جدائی نہ کر خدا سوں ڈر
شعر 3
اُس سوں جو آشنائی ڈر کر ہے
آشنائی نہ کر خدا سوں ڈر
شعر 4
آرسی دیکھ کر نہ ہو مغرور
خود نمائی نہ کر خدا سوں ڈر
شعر 5 (مقطع)
اے ولی غیر آستانہ یار
جبہ سائی نہ کر خدا سوں ڈر
غزل نمبر 2
شعر 1
مفلسی سب بہار کھوتی ہے
مرد کا اعتبار کھوتی ہے
شعر 2
کیوں کہ حاصل ہو مجھ کو جمعیت
زلف تیری قرار کھوتی ہے
شعر 3
ہر سحر شوخ کی نگہ کی شراب
مجھ آنکھاں کا خمار کھوتی ہے
شعر 4
کیوں کہ ملنا صنم کا ترک کروں
دلبری اختیار کھوتی ہے
شعر 5 (مقطع)
اے! ولی اب اس پری رو کی
مجھ سنے کا غبار کھوتی ہے
سوال نمبر 3
مندرجہ ذیل الفاظ جن مصرعوں میں استعمال ہوئے ہیں ان مصرعوں کو نثر میں لکھیے
جدائی: (مصرع: ہے جدائی میں زندگی مشکل) نثر: جدائی میں زندگی مشکل ہے۔
آرسی: (مصرع: آرسی دیکھ کر نہ ہو مغرور) نثر: آرسی دیکھ کر مغرور نہ ہو۔
جبہ سائی: (مصرع: جبہ سائی نہ کر خدا سوں ڈر) نثر: جبہ سائی نہ کر، خدا سے ڈر۔
جمعیت: (مصرع: کیوں کہ حاصل ہو مجھ کو جمعیت) نثر: مجھ کو جمعیت کیوں کر حاصل ہو۔
اختیار: (مصرع: دلبری اختیار کھوتی ہے) نثر: دلبری اختیار کھوتی ہے۔
سوال نمبر 4
درج ذیل لفظوں کے ضد لکھیے
بے وفائی: وفا / وفاداری
مغرور: عاجز / انکسار
قرار: بے قراری / اضطراب
سحر: شام / شب
مفلسی: امیری / خوشحالی
سوال نمبر 5
خالی جگہوں کو مناسب الفاظ سے پورا کیجیے
غزل کے لغوی معنی ہیں عورتوں سے متعلق باتیں کرنا۔
غزل کے پہلے شعر کو مطلع اور آخری شعر کو مقطع کہتے ہیں۔
حسن مطلع میں مطلع کی سی تکنیک برتی جاتی ہے۔
ولی دکنی کے نام سے مشہور ہوئے۔
ولی کا سن ولادت 1667ء ہے۔
سوال نمبر 6
درج ذیل اشعار کی بحوالہ شاعر تشریح کیجیے
شعر 1
آ جدائی نہ کر خدا سوں ڈر
شعر 2
دلبری اختیار کھوتی ہے
سوال نمبر 7: متروک الفاظ کی فہرست
ولی دکنی کی شاملِ نصاب غزلوں میں درج ذیل متروک الفاظ استعمال ہوئے ہیں:
سوں، آنکھاں، جگ، سنے
📚 مزید اردو تعلیمی مواد
اردو درسگاہ پر طلبہ کے لیے مزید مفید تعلیمی مواد ملاحظہ کریں:
📖 اردو کی تیاری کو مزید آسان بنائیں
اگر آپ اردو کے اسباق، غزلوں، تشریحات، سوالات و جوابات اور امتحانی تیاری کے لیے مزید مفید مواد چاہتے ہیں تو اردو درسگاہ کے دوسرے تعلیمی صفحات بھی ضرور دیکھیں۔
اپنی امتحانی تیاری جاری رکھیں اور اہم اردو نوٹس ایک ہی جگہ حاصل کریں۔
❓ اکثر پوچھے گئے سوالات (FAQs)
ولی دکنی کا اصل نام کیا تھا؟
ولی دکنی کا اصل نام ولمحمد تھا۔
ولی دکنی کب پیدا ہوئے؟
ولی دکنی 1668ء میں اورنگ آباد (دکن) میں پیدا ہوئے۔
ولی دکنی کو اردو ادب میں کس حیثیت سے یاد کیا جاتا ہے؟
ولی دکنی کو اردو غزل کا بانی اور ابتدائی معمار سمجھا جاتا ہے۔
ولی دکنی کی غزل گوئی کی اہم خصوصیات کیا ہیں؟
ولی دکنی کی غزل میں سادگی، روانی، شیرینی، حسنِ بیان، تشبیہات، استعارات اور انسانی جذبات کی خوبصورت عکاسی نمایاں ہے۔
ولی دکنی کی شاعری میں کون سے موضوعات ملتے ہیں؟
ان کے اشعار میں عشق، حسن، فطرت اور انسانی جذبات کے موضوعات نمایاں طور پر ملتے ہیں۔