واحد جمع الفاظ | Wahid Jama Ke Alfaaz، واحد سے جمع بنانے کے قواعد اور 500+ مثالیں

URDU DARASGAH
0

واحد، تثنیہ ، جمع  جمع الجمع — مکمل وضاحت، قواعد اور اہم واحد جمع الفاظ

واحد جمع اردو گرامر کی مکمل فہرست، 1000 سے زائد واحد جمع الفاظ
واحد، تثنیہ، جمع اور جمع الجمع کے اہم قواعد، مثالیں اور 1000+ واحد جمع الفاظ

اسم نکرہ کی قسمیں


اسم عدد کی قسمیں👇

اردو قواعد میں واحد اور جمعWahid Jama Ke Alfaz کا موضوع بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ طلبہ کے لیے یہ سمجھنا ضروری ہے کہ کسی اسم سے ایک شخص، چیز یا مقام مراد ہو تو اسے واحد کہا جاتا ہے، جبکہ ایک سے زیادہ اشخاص یا اشیا کے لیے جمع استعمال کی جاتی ہے۔

اس سبق میں واحد، تثنیہ، جمع، جمع سالم، جمع مکسر اور اسم جمع کی وضاحت کے ساتھ واحد سے جمع بنانے کے اہم قواعد اور عام استعمال ہونے والے اہم واحد جمع الفاظ کی فہرست شامل کی گئی ہے۔

اسمِ عدد

وہ اسم جو کسی چیز، شخص یا اشیا کی گنتی یا تعداد کو ظاہر کرے، اسے اسمِ عدد کہا جاتا ہے۔

مثال: کتاب، کتب — مسجد، مساجد

اسمِ عدد کی بنیادی صورتوں کو سمجھنے کے لیے واحد، تثنیہ، جمع اور جمع کی مختلف صورتوں کا مطالعہ کیا جاتا ہے۔

واحد

وہ اسم جو تعداد میں صرف ایک شخص، چیز یا مقام کو ظاہر کرے،یعنی تعداد میں صرف ایک کو ظاہر کرے اسے واحد کہتے ہیں۔

مثالیں: قلم، کرسی، عورت، لڑکی

  • یہ میرا قلم ہے۔
  • کرسی  اچھی ہے۔
  • لڑکی ناچ رہی ہے۔

ان جملوں میں قلم، کرسی اور لڑکی ایک ایک چیز یا فرد کی طرف اشارہ کر رہے ہیں، اس لیے یہ واحد اسماء ہیں۔

اہم بات: کچھ الفاظ عموماً ہمیشہ واحد استعمال ہوتے ہیں، مثلاً: آشنا، بخار (بیماری)، مطالعہ، رفتار، بھوک وغیرہ۔

تثنیہ

وہ اسم جو تعداد میں دو اشخاص یا چیزوں کو ظاہر کرے، اسے تثنیہ کہتے ہیں۔

مثالیں: والدین، فریقین، قوسین، واوین، یدین

  • میرے والدین اچھے ہیں۔
  • فریقین کے درمیان لڑائی نہیں ہونی چاہیے۔
  •  عبارت میں قوسین لگائے جاتے ہیں۔
  • واوین بھی عبارات میں لگاتے ہیں۔

ان مثالوں میں والدین، فریقین اور قوسین ، واوین دو افراد یا دو چیزوں کا مفہوم دیتے ہیں، اس لیے یہ تثنیہ کی مثالیں ہیں۔

اہم بات: تثنیہ بنیادی طور پر عربی زبان کی ایک صورت ہے۔ اردو میں بھی عربی کے کئی تثنیہ الفاظ رائج ہیں۔

اہم مثالیں: والدین، فریقین، قوسین، عیدین، یدین، قطبین، واوین، کونین، دارین، حرمین، مشرقین، مغربین۔

جمع

وہ اسم جو تعداد میں ایک سے زیادہ اشخاص، اشیا یا مقامات کو ظاہر کرے،یعنی جو تعداد میں دو یا دو سے زائد کو ظاہر کرےاسے جمع کہتے ہیں۔

مثالیں: ،  لڑکیاں، کرسیاں ، اقلام، لڑکے

  • یہ اچھی لڑکیاں  ہیں۔
  • لڑکے کھیل رہے ہیں۔

جمع کی اہم صورتوں میں جمع سالم اور جمع مکسر شامل ہیں۔

جمع سالم

وہ جمع جس میں واحد کی بنیادی ساخت برقرار رہتی ہے اور جمع بنانے کے لیے مخصوص علامت یا اضافہ کیا جاتا ہے، اسے جمع سالم کہتے ہیں۔

مثالیں: طالبہ → طالبات، مسافر → مسافرین، کاپی → کاپیاں

جمع مکسر

وہ جمع جس میں جمع بناتے وقت واحد کی اندرونی ساخت یا ترتیب تبدیل ہو جائے، اسے جمع مکسر کہتے ہیں۔

مثالیں: شے → اشیا، قول → اقوال، کتاب → کتب، مسجد → مساجد

جمع اور اسمِ جمع میں فرق

جمع اور اسمِ جمع میں بنیادی فرق یہ ہے کہ جمع کا باقاعدہ واحد موجود ہوتا ہے، جبکہ اسمِ جمع کسی گروہ یا مجموعے کو ظاہر کرتا ہے۔

کتب → کتاب

یہاں کتب کی واحد صورت کتاب ہے، اس لیے کتب جمع ہے۔

اسمِ جمع کی مثالیں: جماعت، قافلہ، فوج وغیرہ۔

  • جماعت کمرے میں بیٹھی ہے۔
  • قافلہ آرہا  ہے۔
  • فوج آگے بڑھ رہی ہے۔

اگر اسمِ جمع کو جمع بنایا جائے تو فعل بھی جمع صورت میں آتا ہے:

مدرسے کی تمام جماعتیں کمروں میں بیٹھی ہیں۔
ہمیشہ جمع استعمال ہونے والے بعض الفاظ: اوسان، دام، درشن، دستخط، کرتوت وغیرہ۔

جمع الجمع  : جمع الجمع کی وضاحت اور مثالیں دیکھنے کے لیے یہاں  کلک کریں

واحد سے جمع بنانے کے اہم قواعد

1۔ واحد مذکر کے آخر میں الف یا ہ

بعض مذکر الفاظ کے آخر میں ا یا ہ ہو تو جمع بناتے وقت آخری صورت تبدیل ہو کر ے آ جاتی ہے۔

لڑکا → لڑکے، پردہ → پردے ،  دروازہ → دروازے،  گھوڑا → گھوڑے۔ (سب اسماء پر یہ اصول لاگو نہیں ہوتا جیسے بادشاہ ، داتا، راجا وغیرہ)

2۔ مونث کے آخر میں ی

اگر مونث واحد اسم کے آخر میں ی ہو تو عموماً جمع بناتے وقت یاں استعمال ہوتا ہے۔

لڑکی → لڑکیاں، کرسی → کرسیاں، کاپی → کاپیاں، روٹی→ روٹیاں

3۔ مونث الفاظ کے آخر میں الف

بعض مونث الفاظ کے آخر میں الف ہو تو جمع بناتے وقت ئیں کی صورت بنتی ہے۔

گھٹا → گھٹائیں، تمنا → تمنائیں، خطا → خطائیں ، دعا→ دعائیں 

4۔ یا پر ختم ہونے والے الفاظ

بعض الفاظ کے آخر میں یا ہو تو جمع میں عموماً نون غنہ شامل ہوتا ہے۔

گڑیا → گڑیاں، چڑیا → چڑیاں، 

5۔ رشتوں کے نام جمع نہیں بولتے جیسے دادا، ابا ، چاچا ، نانا 

6۔ فارسی  کے اسم فاعل بھی نہیں بدلتے۔ جیسے دانا، بینا ، شناسا وغیرہ

7۔ بعض الفاظ کی واحد اور جمع ایک جیسی

کچھ مذکر الفاظ واحد اور جمع دونوں میں ایک ہی صورت رکھتے ہیں۔

گھر، بھائی، بیل، اونٹ، ساتھی، مہمان ، درخت، دوست، اسکول، وغیرہ
  • گھر بن گیا۔ — گھر بن گئے۔
  • بھائی آیا۔ — بھائی آئے۔
  • بیل کر گیا ۔ — بیل مرگئے۔
  • اونٹ بڑا ہو گیا ۔ — اونٹ بڑے ہو گئے۔
  • ساتھی آیا۔ — ساتھی آئے۔

6۔ حالتِ مغیرہ میں جمع

بعض الفاظ کی مغیرہ صورت میں جمع کے ساتھ وں استعمال ہوتا ہے۔

گھر → گھروں، بھائی → بھائیوں

7۔ ندا کی صورت

ندا کے موقع پر بعض الفاظ کے ساتھ و استعمال کیا جاتا ہے۔

ساتھیو، دوستو

اردو میں جمع کی عام علامات

اردو میں جمع بنانے کے لیے مختلف علامات استعمال ہوتی ہیں، مثلاً:

اں، و، ے، وں، یں، ئیں

عربی الفاظ کی جمع کے اوزان

اردو میں عربی زبان کے بہت سے واحد اور جمع الفاظ استعمال ہوتے ہیں۔ عربی میں جمع بنانے کے لیے مختلف اوزان مقرر ہیں، اسی لیے کئی عربی الفاظ اپنی مخصوص جمع کے ساتھ اردو میں رائج ہیں۔

وزن افعال

حال → احوال، شجر → اشجار، لطف → الطاف، نوع → انواع

وزن فُعَلاء

امیر → امراء، شریک → شرکاء، عالم → علماء، وزیر → وزراء

وزن فعول

امر → امور، حد → حدود، طائر → طیور، عیب → عیوب

وزن فُعّال

تاجر → تجار، حافظ → حفاظ، عاشق → عشاق، کافر → کفار

وزن افعلاء

غنی → اغنیاء، قریب → اقرباء، نبی → انبیاء، ولی → اولیاء

وزن فِعال

صفت → صفات، صوم → صیام، نکتہ → نکات

وزن اَفعلہ

دوا → ادویہ، زمانہ → ازمنہ، لباس → البسہ، مثال → امثلہ

وزن مفاعل / افاعل

اوّل → اوائل، دلیل → دلائل، کیفیت → کوائف، مسئلہ → مسائل

وزن مفاعیل / افاعیل

اسلوب → اسالیب، قانون → قوانین، مشہور → مشاہیر

اہم واحد جمع الفاظ کی جامع فہرست

ذیل میں عام اردو، عربی اور فارسی الفاظ کے واحد اور جمع کو ایک جامع جدول میں پیش کیا گیا ہے۔

واحد جمع واحد جمع
اصلاصولآلہآلات
اشارہاشاراتافقآفاق
اکبراکابرابدآباد
اخاخوانادبآداب
آیتآیاتاسلوباسالیب
امتاممآخراواخر
ادیبادبااحساناحسانات
ارذلاراذلاقلیماقالیم
اقنوماقانیمامراوامر
بصرابصاربیتبیوت
بصیرتبصائربحرابحار، بحور
بدنابدانبستانبساتین
تقریرتقاریرتاجرتجار
تجویزتجاویزتشریحتشریحات
توقعتوقعاتتاریختواریخ
تبرکتبرکاتتجلیتجلیات
تحقیقتحقیقاتتصریحتصریحات
تصنیفتصانیفتصورتصورات
توجیہتوجیحاتتنبیہتنبیہات
ثقہثقاتجوابجوابات
جذبہجذباتجسماجسام
جنجناتجمادجمادات
جزواجزاجریدہجرائد
جنساجناسجیدجیاد
حرکتحرکاتحوراءحور
حدیثاحادیثحضرتحضرات
حادثہحادثاتحاکمحکام
حکیمحکماحاجیحجاج
حافظحفاظحسحواس
حشرہحشراتحکایتحکایات
خدمتخدماتخنزیرخنازیر
خطاخطایاخلفاخلاف
خاتونخواتینخرچاخراجات
خزینہخزائنخطخطوط
خطبہخطباتخواہشخواہشات
خیالخیالاتدواادویہ
دہردہوردینادیان
داراد یاردفتردفاتر
دیواندواویندولتدول
دعاادعیہدفینہدفائن
دلیلدلائلذہناذہان
ذرہذراتذکراذکار
رسالہرسائلرقمرقوم
رباربابرفیقرفقا
رائےآرارایہرایات
رسولرسلریحریاح
رقعہرقعاتزائرزائرین
زوجازواجزائدزوائد
سراسرارسلاحاسلحہ
سلطانسلاطینسنداسناد
سیفسیوفسانحہسانحات
سورتسورسجدہسجود
سفیرسفراسدسدود
سفراسفارسلفاسلاف
شیطانشیاطینشخصاشخاص
شریفشرفاشراباشرابہ
شہیدشہداشرشرور
شجراشجارشعاعاشعہ
شغلاشغالصبحاصباح
صورتصورصومصیام
صفتصفاتصنفاصناف
صدمہصدماتصانعصناع
صنعتصنائعضلعاضلاع
ضمیرضمائرطبیباطبا
طالبہطالباتطفلاطفال
طالبطلبہطبیعتطبائع
طعاماطعمهظاہرظواہر
ظرفظروفعامعوام
عارضہعوارضعابدعباد
عملاعمالعاقلعقلا
عدواعداعالمعلما
عارفعارفینعدداعداد
عزمعزائمعہدعہود
عضواعضاعنصرعناصر
عطیہعطیاتعنایتعنایات
عیبعیوبغنیمتغنائم
غمغمومغرضاغراض
غائبغائبینغیمغیوم
فائدہفوائدفضلفضول
فاضلفضلافاتحفاتحین
فکرافکارفیضفیوض
فاصلہفواصلفلکافلاک
فسادفساداتفہمافہام
فقیہفقہافریضہفرائض
قرینہقرائنقطرہقطرات
قائدہقواعدقبرقبور
قندیلقنادیلقسماقسام
قدیمقدماقلبقلوب
قصہقصصقاضیقضاۃ
قبیلہقبائلقریباقربا
قطباقطابقطعہقطعات
قولاقوالکاتبکاتبین
کسرکسورکبیرہکبائر
کلمہکلماتکمالکمالات
کیفیتکیفیاتلفظالفاظ
لازمہلوازملطفالطاف
لقبالقابلغتلغات
لسانالسنہمثلامثال
منتظممنتظمینمخزنمخازن
مجاہدمجاہدینمحفلمحافل
مرحلہمراحلمحاورہمحاورات
مشرقمشارقمعنیمعانی
محلمحلاتمائعموائع
مدرسہمدارسمتعلممتعلمین
مسکنمساکنمظہرمظاهر
محققمحققینمطلبمطالب
منارہمنائرمضمرمضمرات
موجامواجمنزلمنازل
محدثمحدثینمقالہمقالات
مقاممقاماتمطبعمطابع
مدبرمدبرینمسکینمساکین
معجزہمعجزاتمکتبمکاتب
مکتوبمکاتیبملبوسملبوسات
منفعتمنافعمنقولمنقولات
موضوعموضوعاتنفسنفوس
ناظرناظریننسبانساب
نادرنوادرنعمتنعم
نباتنباتاتنیتنیات
نوعانواعنصیحتنصائح
ندیمندمانظیرنظائر
نظرانظاروحشیوحوش
وزیروزراواسطہوسائط
وجہوجوہوفدوفود
وصفاوصافوطناوطان
وہماوهاموزناوزان
وسیلہوسائلوضعاوضاع
وظیفہوظائفہمتہمم
ہدیہہدایاہندوہنود
عورتعوراتمردمردم، مرداں
کاپیکاپیاںکرسیکرسیاں
چابیچابیاںاجراجور
اسماسمااشتہاراشتہارات
امارتاماراتافسرافسران
آفتآفاتامامائمہ
المآلاماہلآہالی
اثرآثاراجنبیاجانب
استاداساتذہافغانافاغنہ
اقتباساقتباساتامیرامرا
اولاوائلبخاربخارات
برکتبرکاتبابابواب
برہانبراہینبرجبروج
بیتابیاتتصویرتصاویر
تعبیرتعبیراتتدبیرتدابیر
تحفہتحائفتفصیلتفاصیل
تجربہتجاربتفسیرتفاسیر
تخمینہتخمیناتترجمہتراجم
ترکیبتراکیبتکلیفتکالیف
تلمیذتلامذہتمثیلتماثیل

واحد اور جمع کو جملوں میں سمجھیں

لفظ جملہ صیغہ
آلہکمپیوٹر ایک برقی آلہ ہے۔واحد
توقعاتمجھے اپنے والدین سے بہت سی توقعات ہیں۔جمع
باغیہ باغ میرا ہے۔واحد
بچہبچہ کھڑا ہے۔واحد
تنازعتنازع حل ہو گیا۔واحد
آیتیہ سورۂ بقرہ کی پہلی آیت ہے۔واحد
ثمراتیہ میرے اچھے کاموں کے ثمرات ہیں۔جمع
جذباتمیرے جذبات کو مجروح نہ کریں۔جمع
جوابسوال کا جواب اسی وقت دیا۔واحد
حرکاتاس کی حرکات اچھی نہیں ہیں۔جمع
ادویاتڈاکٹر نے ادویات تجویز کیں۔جمع
ڈبایہ میرا ڈبا ہے۔واحد
ڈبےیہ میرے ڈبے ہیں۔جمع
زیوریہ زیور خوب صورت ہے۔واحد
زیوراتزیورات الماری میں رکھے ہیں۔جمع 
عملانسان کا ہر عمل نیک ہونا چاہیے۔واحد
اعمالانسان کے اعمال نیک ہونے چاہییں۔جمع
فتحبابر کو جنگ میں فتح حاصل ہوئی۔واحد
فتوحاتمسلمان بادشاہوں کو کئی فتوحات نصیب ہوئیں۔جمع
فیضاس کے ذریعے سب کو فیض پہنچا۔واحد

اکثر پوچھے جانے والے سوالات

واحد کسے کہتے ہیں؟

وہ اسم جو صرف ایک شخص، چیز یا مقام کو ظاہر کرے، واحد کہلاتا ہے۔

جمع کسے کہتے ہیں؟

وہ اسم جو ایک سے زیادہ اشخاص، اشیا یا مقامات کو ظاہر کرے، جمع کہلاتا ہے۔

تثنیہ کیا ہے؟

وہ اسم جو دو اشخاص یا چیزوں کو ظاہر کرے، تثنیہ کہلاتا ہے۔

جمع سالم اور جمع مکسر میں کیا فرق ہے؟

جمع سالم میں واحد کی بنیادی ساخت برقرار رہتی ہے، جبکہ جمع مکسر میں واحد کی ساخت یا ترتیب تبدیل ہو جاتی ہے۔

اسم جمع کیا ہوتا ہے؟

اسم جمع ایسا اسم ہے جو کسی گروہ یا مجموعے کو ظاہر کرتا ہے اور عموماً اس کے ساتھ فعل واحد استعمال ہوتا ہے۔

اردو میں جمع بنانے کی عام علامات کون سی ہیں؟

اردو میں جمع بنانے کے لیے اں، و، ے، وں، یں اور ئیں وغیرہ کا استعمال ہوتا ہے۔

نتیجہ

واحد اور جمع اردو قواعد کا نہایت اہم حصہ ہیں۔ طلبہ اگر واحد، تثنیہ، جمع، جمع سالم، جمع مکسر اور اسم جمع کے بنیادی فرق کو سمجھ لیں تو قواعد کے سوالات حل کرنا آسان ہو جاتا ہے اور اردو تحریر میں بھی الفاظ کا درست استعمال ممکن ہوتا ہے۔

اس جامع فہرست میں عام اردو کے ساتھ عربی اور فارسی سے آنے والے اہم الفاظ بھی شامل کیے گئے ہیں۔ اسے امتحانی تیاری، اردو گرامر اور روزمرہ تحریر کے لیے بطور حوالہ استعمال کیا جا سکتا ہے۔

📝 مزید تحریری مشقیں


🎓Pdf Urdu Notes

  • جماعت دسویں اردو نوٹس
  • جماعت گیارہویں اردو نوٹس
  • جماعت بارہویں اردو نوٹس

  • 🎓All Notes

      📚 مزید تفصیلی نوٹس اور گیس پیپرز کے لیے یہاں کلک کریں
      اردو درسگاہ • تمام بورڈز کے طلباء کے لیے مستند تعلیمی پلیٹ فارم

Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)