![]() |
زعفران |
1۔کس شاعر نے اپنی کتابوں میں زعفران کی جابجا تعریف کی ہے ؟
جواب: سنسکرت کےمشہور شاعر کالیداس نے اپنی کتابوں میں زعفران کی جا بجا تعریف کی ہے
2۔کس پھول کو بادشاہوں کا پھول سمجھاجاتا ہے؟
جواب: زعفران کو بادشاہوں کا پھول سمجھاجاتا ہے
3۔۔وادی کشمیر میں زعفران کی کاشت کہاں کہاں کی جاتی ہے؟
جواب:وادی کشمیرمیں زعفران کی کاشت پانپور، بڈگام، پلوامہ اوراسلام آباد کے کئی علاقوں میں کی جاتی ہے
4۔کس ملک میں زعفران کو شاہی رنگ سمجھا جاتا ہے
جواب: یونان میں زعفران کو شاہی رنگ سمجھا جاتا ہے
5۔زعفران کی کاشت کےلیے کس قسم کی زمین درکار ہے؟
جواب:زعفران کی کاشت کے لیے ایک خاص قسم کی ڈھلوان زمین درکار ہوتی ہے
3۔خالی جگہوں کو پُر کیجیے
زعفران کی کاشت ایک مستقل فن ہے
زعفران کو بادشاہوں کا پھول سمجھا گیا ہے
کشمیری زعفران کی تجارت بڑھتی جارہی ہے
اکتوبر میں پھول نکل آتے ہیں
اس کی کاشت کےلیے خاص قسم کی ڈھلوان زمین درکار ہے
4۔"زعفران' کے عنوان پر ایک مختصر نوٹ لکھیے
جواب: زعفران ایک قیمتی شے ہے۔ اس کو "سرخ سونا" بھی کہاجاتاہے۔ کشمیری زبان میں اسے "کونگ" کہتے ہیں جہاں پر اس کی کاشت کی جاتی ہے اسے "کونگ ووڈر" کہتے ہیں۔ زعفران کو بادشاہوں کا پھول سمجھا جاتا ہے ۔ زعفران کی کاشت ایک مستقل فن ہے۔ اس کی کاشت کے لیے خاص قسم کی ڈھلوان زمین درکار ہوتی ہے ۔ زعفران کی کئی قسمیں ہیں مونگر ، شاہی زعفران ، لچھا وغیرہ۔ کشمیر میں زعفران کی کاشت پانپور ، بڈگام ، پلوامہ، اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں کی جاتی ہے ۔