سیتا جی کی آہ وزاری
مزید اسباق کے نوٹس کے لیے یہاں کلک کریں
سوال1۔ سیتا جی رام چندر جی کے ساتھ کیوں جانا چاہتی تھیں؟
جواب ۔ رام چندر جی کو بن باس جانا پڑا ، سیتا جی یہ جدائی برداشت نہیں کر سکتی تھی ۔ اسلیے وہ رام چندر جی کے ساتھ جانا چاہتی تھی۔
سوال 2۔ سیتا جی رام چندر سے اپنا تعلق کس کس طرح ظاہر کیاہے؟۔
جواب۔ سیتا جی نے رام چندر جی سے اپنا تعلق اس طرح ظاہر کیا کہ میں تمہاری پاؤں کی لکیر ہوں ، میں تمہاری آنکھوں کی پتلی ہوں ۔ میرا دل شیشے کی طرح نازک ہے اگر آپ مجھے چھوڑ کر چلے گئے تومیرا دل ٹوٹ جائے گا اور بن باس سے واپس آکر آپ سیتا کو ژندہ نہیں دیکھ سکو گے۔
(3) ستا جی نے بن باس کی تکلیفوں کو کسی طرح راحت قرار دیا ہے؟
(جواب) سیتا جی کہتی ہے کہ صحرا میرے لیے چمن ہوگا۔ جنگل کی زندگی میر ے لئے عیش و عشرت کی زندگی ہوگی اور گھاس پھوس کا بنا ہوا چھو نپڑا میرے لئے آرام کا گھر ہوگا.درختوں کی چھال میرے لیے ریشمی کپڑوں ہوگے۔
4) رام چندر جی سیتا جی کو چھوڑ کر گئے ، تو ان پر کیا بیتے گی ؟
(جواب) رام چندر جی سیتاجی کو چھوڑ کر گئے تو سیتا یہ جدائی برداشت نہیں کر پائے گی اور ان کی جدائی میں مر جائے گی .
5) صحر امجھے چمن ہے، رفاقت میں آپ کی اس مصرع کا مطلب لکھے۔
(جواب) شاعر اس مصرعے میں فرماتے ہیں کہ سیتاجی کہتی ہے اےمیرے آقا تیرے ساتھ رہ کر صحر ابھی مجھے پھلواری جیسا " محسوس ہوگا محسوس ہو گا۔