سوالات :
![]() |
چند خلا باز خواتین |
ا سوال ۱) خلا کسے کہتے ہیں ؟
(جواب) زمین سے دور تین سو کلومیٹر کے بعد جو سنسان کائنات شروع ہوتی ہے جہاں آواز ہوا ، پانی ، روشنی کچھ بھی نہیں ہے اسے خلا کہتےہیں
(سوال (۲) خلائی پرواز کی ابتداء کب اور کسی ملک نے کی ؟
جواب: خلائی پرواز کی ابتداء 4اکتوبر1957 کو روس نے کی۔
سوال3: سب سے پہلے خلا میں کس سے بھیجا گیا تھا ؟
جواب: سب سے پہلے خلا میں لائیکا نا م کی ایک کتیا کو بھیجا گیا۔
(سوال 4: ۔خلا میں جانے والی پہلی خاتون کس ملک کی تھیں اوران کا نام کیا تھا؟
(جواب) خلا میں جانے والی پہلی خاتون روس کی تھی اور ان کانام دیلنٹینا تر شیکوا ہے۔
سوال5: خلا میں جانے والی امریکی خواتین کون کون سی ہیں؟
جواب) خلا میں امریکہ کی تین خواتین جاچکی ہیں۔ جن کے نام سیلی رائڈ،کھیتی سلیوان اور جوڈتھ ریجنک ہیں
اسوال (۶) ہندوستانی خلا باز خاتون کا کیا نام ہے ؟
(جواب) ہندوستانی خلاباز خاتون کا نام کلپنا چاؤلا ہے۔
سوال7: کلپنا نے اپنے کسی قول کو سچ کر دکھایا ؟
(جواب) کلپنا نے اپنے اُس قول کو سچ کر دکھایا کہ "میں خلائی مشن کےلیے بنی ہوں اور اسی کے لیے مروں گی۔
خالی جگہوں کو پر کیجئے ۔
1)یہ دراصل انسان کوخلا میں بھیجے کی تیاری تھی
(2) خلا بازی کی مہم میں عورتیں بھی مردوں سے کسی طرح پیچھے نہیں رہیں
امریکہ کی تین خواتین کامیابی کے ساتھ خلا کاسفرکرچکی ہیں
کلپنا چاؤلا پہلی ہندوستانی خلاباز ہیں
ان خوابوں کو پورا کرنا ہی اس نے اپنی زندگی کا مقصد بنا لیا تھا
ان کی اس عظیم قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا
4۔نیچے لکھے ہوئے محاورات اور الفاظ کوجملوں میں استعمال کیجئے
پہل کرنا، خواب دیکھنا، ٹھان لینا، خلا ، پرواز، آلات
جواب:
الفاظ جملے
پہل کرنا۔ سلام میں پہل کرنا نیکی ہے۔
خواب۔ میں نے خواب میں ابو کودیکھا۔
ٹھان لینا۔ میں نے ٹھان لی کہ میں اس سال اچھے نمبرات لاؤں گی
خلا۔ کلپنا چاؤلاہندوستان کی پہلی خلاباز خاتون تھی
پرواز۔ پرندے ہوا میں پرواز کرتے ہیں۔
آلات۔ جراحی کے آلات بڑے تیز ہوتےہیں
5۔کالم 'الف' اور 'ب' کے تحت دیئے گئے لفظوں کو جوڑیئے
جواب:
سپوتنک۔ لائیکا
ویلنٹناترشیکوا۔ روس
امریکہ۔ سیلی رائڈ
ہندوستان۔ کلپنا چاؤلا
اسپوتنک۔ 4 اکتوبر 1957ء
یویر گگاری۔ 12 اپریل 1961ء
6۔پڑھے سمجھیے اورلکھیے
سبق میں مرکب لفظ 'سائنس داں' استعمال ہوا ہے جس کامطلب ہے سائنس جاننے والا۔ اسی طرح 'داں' لگا کرمزید پانچ مرکب الفاظ لکھیے
جواب:
لفظ مرکب
ریاضی۔ ریاضی دان
شمع۔ شمع دان
قلم۔ قلمدان
گل۔ گلدان
پان۔ پاندان
7۔عملی کام
خلا سے متعلق اہم معلوما ت اپنی کاپی میں لکھیے
خلا زمین سے تین سو کلومیٹر دور شروع ہونے وہ بے کنارہ سنسان کائنات ہے جہان ہوا پانی روشنی کچھ بھی نہیں ہے۔
سوال:کلپنا چاؤلا کے بارے میں پانچ جملے لکھیے
جواب: کلپنا چاولہ ایک بھارتی نژاد امریکی خلاباز تھیں۔کلپنا چاولہ کی پیدائش کرنال، ہریانہ، بھارت میں ہوئی۔کلپنا چاولہ 17 مارچ 1962 کو پیدا ہوئیں۔ کلپنا چاولاکے والد کا نام مسٹر بنارسی لال چاولا اور والدہ کا نام سنجیوتی دیوی تھا۔ کلپنا چاولہ کو دسمبر 1994 میں ناسا نے خلائی امیدوار کے طور پر منتخب کیا تھا۔کلپنا چاولا کا پہلا خلائی مشن 19 نومبر 1997 کو شروع ہوا۔کلپنا چاولا نے شٹل کولمبیا STS-87 کے ذریعے خلا میں اپنی پہلی پرواز کی۔ کلپنا چاولا کا انتقال 1 فروری 2003 کو اس وقت ہوا جب کولمبیا کا خلائی جہاز زمین کے مدار میں داخل ہوتے ہوئے گر گیا۔
باقی اسباق کے نوٹس کے لیے یہاں کلک کریں