Urdu Passages || اردو نادیدہ عبارات || غیر درسی عبارات

URDU DARASGAH
0

Urdu Passage for class 10th
How to solve Urdu Passage

نادیدہ عبارات 

سوال نمبر 1: درج ذیل غیر درسی عبارت کو غور سے پڑھیے اور اس کے آخر پر دی گئی خالی جگہوں کو اسی سے چن کر مناسب الفاظ سے پر کیجئے

الف) اللہ تعالی نے ہمیں حسن و جمال سے بھری سرزمین وادی کشمیر سے نوازا ہے۔ پیر پنچال کے پہاڑی سلسلہ سے جب حضرت امیر کبیر میر سید علی ہمدانی رحمہ اللہ علیہ نے شوپیان کے مقام پر وادی میں قدم رکھا تو ایمان کی نعمت سے وادی میں جلوہ افروز ہوئی۔ یہیں سے شروعات کر کے مراز اور کمراز کی معروف چراگا ہوں جھیلوں اور جھرنوں کھلیانوں اور دریاؤں سے گزرتے ہوئے لداخ کو سر کیا اور واپس شاہراہ ابر یشیم سے اپنے آبائی علاقہ ایران کی طرف کوچ کیا۔ کشمیر میں میں مغل  روڑ ، جھیل ڈل ، مانسبل اور شہرہ آفاق جھیل ولرکے ساتھ ساتھ سرینگر سے مغل باغات گلمرگ کا گنڈولا، پہلگام اور اس کے ارد گرد کے صحت افزاء مقامات وغیرہ سب قابل دید ہیں۔

 (1) حسن وجمال سے بھری سرزمین کا نام ۔۔۔۔۔ہے

جواب: وادی کشمیر

(۲) پیر پنچال کے پہاڑی سلسلہ سے ۔۔۔۔۔۔۔نے وادی میں قدم رکھا۔

جواب : امیر کبیر میر سید علی ہمدانی

(۳) جھیل ڈل مانسبل اور ----کشمیر کے تین اہم جھیل ہیں۔

جواب: ولر

(۴) لداخ سے ہوتے ہوئے ۔۔۔۔۔۔۔۔ کے راستہ ایران پہنچتا ہے۔

جواب: شہراہ ابریشم

(2) گلمرگ کا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ قابل دید ہے۔

جواب:گنڈولا

سوال نمبر ۲:۔ درج ذیل شعری عبارت کو غور سے پڑھئے اور آخر پر اس سے متعلق دئے گئے سوالات کے جواب چن لیجے۔ 

رنگین کیا سحر کوبانکی دلہن کی  صورت

پہنا کے لال جوڑا شبنم کی آرسی دی

سایہ دیا شجر کو پرواز دی ہوا کو

پانی کو دی روانی موجوں کو بے کلی دی


الف)دلہن کی طرح کس کو سجایا گیا ہے؟

الف)رات کو

(ب) دن کو

(ج) شام کو

د) سحر کو

(۲)لال جوڑا پہنا کے دلہن کو کیا دیا گیا؟

 الف)شبنمی رنگت

(ب) شبنم کی آری

(ج) شبنم سی خوبصورتی

د) خوبصورتی

(۳)شجر کو کیا دیا گیا ہے؟

 () دھوپ

(ب) سایہ

(ب) گرمی

(ت) سردی

(۴)ہوا کو کیا دیا گیا ؟

الف)پانی

(ب) پرواز

(ت) جوش

(پ) روانی

3۔ درج ذیل غیر درسی عبارت کو غور سے پڑھئے اور اس کے آخر پر دی گئی خالی جگہوں کو اسی سے چن کر مناسب الفاظ سے پر کیجئے ۔

عادتوں کا برا یا اچھا ہونا آدمی کے ماحول پر منحصر ہے ۔ عادتیں بچہ گھر سے ہی سیکھتا ہے ۔ گھر میں ماں باپ بہن بھائی ہوتے ہیں ۔ بچہ ان کی نقل کرتا ہے کیونکہ فطری طور پر بچہ نقال ہوتا ہے وہ جو کچھ دیکھتا ہے وہی کرتا ہے ۔ خاص کر ماں بچے کی عادتیں بنانے یا بگاڑنے کی زمہ دار ہے۔ بچہ اپنا بہت سا وقت گھر پر ہی صرف کرتا ہے اور ماں کے پاس ہی رہتا ہے اور اس سے بہت کچھ سیکھتا ہے ۔

 (i) فطری طور سے بچہ ۔۔۔۔۔ ہوتا ہے۔

ج) نقال

(ب) برایا اچھا ہونا آدمی کے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پر منحصر ہے۔ 

ج) ماحول

ج) خاص کر ماں بچے کی عادتیں بنانے یا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کی ذمہ دار ہے۔ 

ج) بگاڑنے 

عادتیں بچہ ۔۔۔۔۔۔۔۔ سے سیکھتا ہے

ج) گھر 

 ۔ بچہ اپنا بہت سا وقت گھر پر ہی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کرتا ہے۔ 

ج) صرف

4۔درج ذیل شعری جز کو پڑھنے کے بعد آخر پر پوچھے گئے سوالات کےجوابات میں سے درست جواب چن لیجئے ۔ 

ایک آقا تھا ہمیشہ نوکروں پر سخت گیر

درگزر تھی اور نہ ساتھ ان کے رعایت تھی کہیں

 بے سزا کوئی خطا ہوتی نہ تھی ان کی معاف

 کام سے مہلت بھی ملتی نہ تھی ان کے تئیں 

حسن خدمت پر اضافه یا حصله تو در کنار 

(1) یہ شعری جز کس قطعہ سے لیا گیا ہے؟

 (الف) سنگ دل 

ب۔ نوکروں پر سخت گیری کا انجام 

 ج۔ ظالم۔ 

 د۔ مغرور

(ii) اس قطعہ کا شاعر کون ہے؟

(الف) اقبال

   (ب) نظیر اکبر آبادی۔

 (ج) رسا جاودانی 

(د) حالی۔

3۔ آقا نوکروں سے کیسا رویہ رکھتا ہے۔

الف)نرم 

ب) سخت۔

ج) ملائم 

د) محبت بھرا

4 خطا کرنے پر نوکروں کو کیا ملتا ہے

الف)انعام۔

ب) حوصلہ۔

ج) محبت۔

د) سزا

5۔ کس وجہ سے نوکروں کو مہلت نہیں ملتی ہے

کام سے۔

2۔ کھیل سے

     3۔  نیند سے 

4۔دوڑ دھوپ سے

5۔ درج ذیل غیر درسی عبارت کو غور سے پڑھئے اور آخر پر دیئے گئے سوالات کےمختصر جواب لکھئے ۔

اخبارات علم حاصل کرنے کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہےبلکہ بعض صورتوں میں تو ان کا مطالعہ کتب کے مطالعہ سے بھی زیادہ ضروری ہے کیوں کہ ان کے ذریعہ سے موجودہ زمانے کی تاریخ کا علم ہوتا ہے جو ہر ایک شہری کے لئے از حد ضروری ہے اخبارات کے ذریعے ہی ملک کے تمام آئین و قوانین کی اشاعت ہوتی ہے ۔ غیر ممالک کی بڑی بڑی مفید معلومات، ایجادات اور اقتصادی ترقی اخبارات کے مطالعہ سے معلوم ہوتی ہیں۔ ہر قسم کی اخلاقی ، علمی ، مذہبی اور اقتصادی ترقی کے لئے اخبارات کا مطالعہ ۔ ہر شخص کو روز اخبارات کا مطالعہ کرنا چاہیے۔

(i) علم حاصل کرنے کا بڑا ذریعہ کیا ہے؟

ج) اخبار

 (ii تاریخ کا علم جاننے کے لئے کیا کرنا چاہیے۔

ج) روزانہ اخبار پڑھنا چاہیے 

  (iii) اخبارات کے ذریعے ملک کے کن چیزوں کی اشاعت ہوتی ہے؟ 

ج) اخبارات کے ذریعے ہی ملک کے تمام آئین و قوانین کی اشاعت ہوتی ہے

 (iv) غیر ممالک کی کون سی خبریں اخبارات کے ذریعے حاصل ہوتی ہیں؟ 

ج) غیر ممالک کی ، ایجادات اور اقتصادی ترقی  کی خبریں اخبارات کے ذریعے حاصل ہوتی ہیں

(v) ہر شخص کو کیا کرنا چاہئے؟

جواب: ہر شخص کو روز اخبار پڑھنا چاہیے 

Tags

Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)