وقت کی پابندی
کسی کام کو اپنے مقررہ وقت پر کرنا یا کہیں صحیح وقت پر پہنچنا وقت کی پابندی کہلاتا ہے اور ایسا کرنے والے کو وقت کا پابندکہتے ہیں۔وقت اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ نعمتوں میں ایک گراں قدر نعمت ہے، پگھلتے برف کی طرح آناً فاناً گذرتا رہتا ہے، دیکھتے ہی دیکھتے تیزی کے ساتھ مہینے اور سال گذر جاتے ہیں۔قدرت کے تمام مناظر ہمیں وقت کی پابندی کا درس دیتے ہیں۔موسموں کی تبدیلی ‘ چاند اور سورج کا طلوع و غروب،سب کچھ وقت پر ہوتا ہے۔اگر یہ سب کچھ وقت کے مطابق نہ رہے تو نظامِ قدرت درہم برہم ہو کر رہ جائے:وقت کی پابندی زندگی کا بہترین اصول ہے۔
جووقت کا پابند ہوتا ہے وہ زندگی میں کامیاب ہوتا ہے، اس کا کام وقت پر پورا ہوتا ہے۔ ایک تاجر اپنے صحیح وقت کی وجہ سے صحیح وقت پر سامان خریدتا ہے اور صحیح وقت پر فروخت کرتا ہے، وقت کی پابندی کی وجہ سے اسے منافع ہوتا ہے۔ اگر آپ وقت کے پابند ہوں گے تو دوسروں کی نظروں میں آپ کا رتبہ بڑے گا، اور وہ آپ کی عزت کریں گے۔
جو لوگ وقت کا صحیح استعمال کرتے ہیں،وہ کامیاب و کامران ہوتے ہیں۔وقت ایک ایسی چیز ہے جو ایک بار گزر گیا تو پھر دوبارہ ہاتھ نہیں آتا اور نہ دنیا کی کوئی دولت اسے خرید کر واپس لا سکتی ہے اسلیے ہمیں وقت ضائع نہیں کرنا چاہیے کیو نکہ وقت ضائع کرنے والوں کو زمانہ پیچھے چھوڑ دیتا ہے۔ ہمیں ہر حال میں وقت کی قدر کرنی چاہے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو وقت کی پابندی کرنے اور اس کی اہمیت کو سجھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
No comments:
Post a Comment