ماحولیاتی آلودگی کے سوالات کے جواب || Class 9th Urdu Notes

URDU DARASGAH
0

 ماحولیاتی آلودگی

سوالات

سوال۔ ماحولیاتی آلودگی سے کیا مراد ہے؟

 جواب: ماحولیاتی آلودگی سے مراد گردوپیش کے ماحول کا گندہ یا آلودہ ہونا ہے۔یعنی ماحول میں ایسے اجزاء شامل ہونا ہے جس کی وجہ سے ماحول میں منفی اور ناخوشگوار تبدیلیاں واقع ہوں۔

سوال 2۔ قدرت کے دو انمول تحفے کون سے ہیں؟۔

جواب۔ ماحول اور آب و ہوا قدرت کے دو انمول تحفے ہیں ۔جن کی قیمت کا اندازہ نہیں لگایا جاسکتا ۔

سوال 3۔ جنگلات کی کٹائی سے کون سے خطرات پیدا ہوگئے ہیں؟

جواب۔جنگلات کے کٹاؤ کی وجہ سے نہ صرف ماحول بلکہ انسان اور دوسرے جانوروں کی حیاتیاتی تنوع پر برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں جنگلات کی کٹائی سے بارش کا توازن بگڑ چکا ہے مٹی کا بڑا حصہ بڑے دریاؤں اور سمندروں میں ضم ہوتا جا رہا ہے ہر سال سیلاب سے ملک کو بڑا نقصان اٹھانا پڑتا ہے.  اور ان سب سے حفاظت کے لیے جنگلات کا ہونا اشد ضروری ہے

سوال 4۔ کیوں کہا گیا ہے۔

*بڑے اور صنعتی شہروں میں آج سانس لینا بھی مشکل معلوم ہوتا ہے۔

جواب ۔ بڑے اور صنعتی شہروں میں آج سانس لینا مشکل معلوم ہوتا ہے۔ اس کی بڑی وجہ وہاں کارخانوں اور فیکٹریوں سے نکلنے والے دھوئیں اور چھوٹی بڑی گاڑیوں سے خارج شدہ زہریلی گیسوں کی کثافت ہے۔

*تازہ زرا بھی بگڑا تو زندگی کے لئے سخت خطرہ لاحق ہو جائے گا

جواب۔زندگی کے لیے صاف شفاف ہوا ،پانی ، غذا اور حرارت کا ملنا بہت ضروری ہے ۔قدرتی ماحولیات کےتناسب و توازن  قائم رکھنے میں گیسوں کا بڑا ہاتھ ہے نباتات اور سورج کی حرارت میں ایک خاص تناسب و توازن قائم ہے اگر یہی 

توازن ذرا بھی بگڑا تو زندگی داؤ پر لگ جائے گی۔

* جنگلات کی حفاظت کرنا انتہائی ضروری ہے

جواب۔ جنگلات کی حفاظت کرنا انتہائی ضروری ہے کیونکہ جنگلات ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے اور آلودگی کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ جنگلات بارش کے لیے بھی ضروری ہے اور ان سے مٹی کا کٹاؤ  روکنے میں مدد ملتی ہے اس کے علاوہ دوسری قدرتی آفات سے حفاظت ہوتی ہے۔

سوال۔ مندرجہ ذیل مصادر کے حاصل مصدر لکھیے۔

     مصادر                حاصل مصدر

ڈانٹنا     ----                    ڈانٹ

ہنسنا                 ----         ہنس

ہارنا                       -----    ہار

ناچنا----                          ناچ

لکھنا                      -----   لکھ

ٹوکنا                         -----ٹوک

خریدنا        -----               خرید





Post a Comment

0Comments
Post a Comment (0)