غزل
دوستومیں کیابتاووں حالِ گلشن کیاہےآج
پھول سے پھولوں کا رشتہ اوراُلجھن کیاہے آج
تھرتھراتے ہونٹ ہیں اب جانے کب نکلے گی جان
رات دن تاریکیاں سورج پہ چلمن کیا ہے آج
غم کے عادی ہوگیے تو کیوں منالیں سوگ ہم؟
دیکھ لے کویی ہمارے دل کی دھڑکن کیاہے آج
دوستی رشتے رفاقت بے معنی ہوگیے
بھائی سےبھائی ہی پوچھےبھائی بندھن کیاہے آج؟
چاک کرتے ہیں گریباں آج بچے بھی یہاں
آہ بھر کر پوچھتے ہیں بول بچپن کیاہے آج؟
ڈھونڈکے مجروح نے پایا نہیں کچھ بھی سراغ
میز پر رکھے کیلینڈر پرلکھا دن کیاہے آج۔
بٹہ پورہ کرالہ پورہ