جمع الجمع | جمع کی جمع
📑 فہرستِ مندرجات (Table of Contents)
تصویر کیپشن: جمع الجمع - کتابی قواعد اور مکمل مستند مثالیں
جمع الجمع کی تعریف
کسی لفظ کی دوہری جمع کو "جمع الجمع" کہتے ہیں۔ بعض الفاظ ایسے بھی ہیں جن کی جمع بنا کر پھر اس جمع کی بھی جمع بنائی جاتی ہے، ایسی جمع کو "جمع الجمع" کہتے ہیں۔ جیسے: رُکن کی جمع ارکان اور پھر ارکان کی جمع اراکین۔ یہاں "رُکن" کی دُہری جمع یا جمع الجمع ہے۔
بعض اوقات اسموں کی جمع سے دوبارہ جمع بنا لی جاتی ہے اسے جمع الجمع کہتے ہیں، جیسے وجہ کی جمع وجوہ اور وجوہات جمع الجمع ہے۔ ذیل میں ایسی تمام مثالوں کی فہرست ایک ہی ٹیبل میں دی جاتی ہے۔
⭐ اہم نکتہ:
بعض الفاظ میں جمع کے بعد "ات" کے اضافے سے جمع الجمع کی صورت بنتی ہے، لیکن یہ ہر لفظ پر لاگو ہونے والا لازمی قاعدہ نہیں ہے۔
اردو میں استعمال ہونے والے تمام مشہور جمع الجمع الفاظ
کتابی ترتیب اور اسکرین شاٹس کے مطابق تمام الفاظ کی مکمل واحد، جمع اور جمع الجمع فہرست:
| واحد | جمع | جمع الجمع |
|---|---|---|
جوہر |
جواہر | جواہرات |
| خبر | اخبار | اخبارات |
| دوا | ادویہ | ادویات |
| رسم | رسوم | رسومات |
| وجہ | وجوہ | وجوہات |
| لقب | القاب | القابات |
| اکبر | اکابر | اکابرین |
| عارضہ | عوارض | عوارضات |
| فتح | فتوح | فتوحات |
| رقم | رقوم | رقومات |
| فیض | فیوض | فیوضات |
| لازم | لوازم | لوازمات |
| عجیب | عجائب | عجائبات |
| نادر | نوادر | نوادرات |
| حادثہ | حوادث | حوادثات |
| رکن | ارکان | اراکین |
| حاجت | حوائج | حاجات |
| حکم | احکام | احکامات |
| مثل | امثال | امثلہ |
| اثر | آثار | اثرات |
| اسم | اسماء | اسامی |
| مکان | امکنہ | اماکن |
| امر | امور | امورات |
| بیت | بیوت | بیوتات |
| شیخ | شیوخ | شیوخات |
جمع الجمع کے اہم الفاظ
ذیل میں اردو گرامر کے چند اہم الفاظ کی واحد، جمع اور جمع الجمع دی گئی ہے۔ یہ فہرست طلبہ کو امتحان کی تیاری اور مختلف الفاظ کی جمع تلاش کرنے میں مدد دے گی۔
رکن کی جمع کیا ہے؟
رکن کی جمع ارکان ہے، جبکہ جمع الجمع اراکین ہے۔
وجہ کی جمع کیا ہے؟
وجہ کی جمع وجوہ ہے، جبکہ جمع الجمع وجوہات ہے۔
خبر کی جمع کیا ہے؟
خبر کی جمع اخبار ہے، جبکہ جمع الجمع اخبارات ہے۔
رقم کی جمع کیا ہے؟
رقم کی جمع رقوم ہے، جبکہ جمع الجمع رقومات ہے۔
جوہر کی جمع کیا ہے؟
جوہر کی جمع جواہر ہے، جبکہ جمع الجمع جواہرات ہے۔
رسم کی جمع کیا ہے؟
رسم کی جمع رسوم ہے، جبکہ جمع الجمع رسومات ہے۔
دوا کی جمع کیا ہے؟
دوا کی جمع ادویہ ہے، جبکہ جمع الجمع ادویات ہے۔
حکم کی جمع کیا ہے؟
حکم کی جمع احکام ہے، جبکہ جمع الجمع احکامات ہے۔
امر کی جمع کیا ہے؟
امر کی جمع امور ہے، جبکہ جمع الجمع امورات ہے۔
لازم کی جمع کیا ہے؟
لازم کی جمع لوازم ہے، جبکہ جمع الجمع لوازمات ہے۔
واحد → جمع → جمع الجمع
📚 مزید مفید اردو گرامر نوٹس
اگر آپ نے جمع الجمع کا یہ سبق پڑھ لیا ہے تو اردو گرامر کے درج ذیل اہم اسباق بھی ضرور ملاحظہ کریں۔
🎓Pdf Urdu Notes
- جماعت دسویں اردو نوٹس
- جماعت گیارہویں اردو نوٹس
- جماعت بارہویں اردو نوٹس
🎓All Notes
📖 Urdu Darasgah پر اردو گرامر، واحد جمع اور امتحانی نوٹس روزانہ اپ ڈیٹ کیے جاتے ہیں۔
اکثر پوچھے گئے سوالات (FAQs)
جمع الجمع کیا ہے؟
جمع الجمع سے مراد کسی لفظ کی جمع کی دوبارہ جمع کی صورت ہے۔ آسان الفاظ میں اسے جمع کی جمع بھی کہا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر رُکن کی جمع ارکان اور پھر اراکین جمع الجمع کے طور پر آتا ہے۔
جمع الجمع کی چند مثالیں کیا ہیں؟
جمع الجمع کی اہم مثالوں میں رُکن → ارکان → اراکین، وجہ → وجوہ → وجوہات، خبر → اخبار → اخبارات، جوہر → جواہر → جواہرات اور رسم → رسوم → رسومات شامل ہیں۔
جمع الجمع بنانے کا کیا قاعدہ ہے؟
بعض الفاظ میں جمع کے بعد "ات" کے اضافے سے جمع الجمع کی صورت بنتی ہے، لیکن یہ ہر لفظ پر لاگو ہونے والا لازمی قاعدہ نہیں ہے۔ اس لیے ہر لفظ کی مستند جمع اور جمع الجمع کو الگ سے یاد کرنا بہتر ہے۔
واحد، جمع اور جمع الجمع میں کیا فرق ہے؟
واحد ایک شخص، چیز یا مفہوم کو ظاہر کرتا ہے، جمع ایک سے زیادہ کو ظاہر کرتی ہے، جبکہ جمع الجمع ایسی جمع کو کہتے ہیں جس کی دوبارہ جمع کی صورت بنائی جائے۔ مثال: رُکن → ارکان → اراکین۔
🔔 اردو درسگاہ کے ساتھ جڑے رہیں!
اردو گرامر اور واحد جمع کے نوٹس سب سے پہلے حاصل کرنے کے لیے ہمارے بلاگ کا وزٹ جاری رکھیں اور کمنٹ میں اپنی رائے دیں۔
مزید نوٹس ملاحظہ کریں
نقص کی جمع اور جمع الجمع
ReplyDeleteنقص کا جمع نقائص ہے
Deleteہر لفظ کے جمع کا دوہری جمع یعنی جمع جمع الجمع نہیں ہوتا